تاریخ اشاعت: September 29, 2026 - 4:56 PM
LDA Launches Major Crackdown on Illegal Commercial Buildings, Seals 20 Properties
ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن، 20 املاک سیل
▫️ سیل شدہ املاک میں نجی اسکول، بیوٹی سیلون، فوڈ پوائنٹ، کلینک، لیبارٹری، دفاتر اور شو روم شامل
لاہور : ری نیوز ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں اور ایل ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں، جبکہ گلبرگ اور مصطفیٰ ٹاؤن میں مجموعی طور پر 20 املاک سربمہر کر دی گئیں۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق کارروائی فیروز پور روڈ، گلبرگ اور مصطفیٰ ٹاؤن میں کی گئی۔ فیروز پور روڈ پر آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا، جبکہ کمرشل فیس کی وصولی کے لیے کیے گئے ریکوری آپریشن میں گلبرگ کی 10 اور مصطفیٰ ٹاؤن کی 10 املاک سیل کی گئیں۔
سربمہر کی جانے والی املاک میں نجی اسکول، بیوٹی سیلون، فوڈ پوائنٹ، آٹو ورکشاپ، کلینک، لیبارٹری، دکانیں، شو روم اور دفاتر سمیت مختلف کمرشل یونٹس شامل ہیں۔
ایل ڈی اے کے مطابق کارروائی چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کی گئی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرشل قوانین اور منظور شدہ نقشوں کی خلاف ورزی کرنے والی املاک کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شہر میں کمرشل سرگرمیوں کو ضابطے میں لانے تک جاری رکھا جائے گا۔