ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

847 news articles

راولپنڈی رنگ روڈ فیز ٹو کی ابتدائی فزیبلٹی مکمل، نیسپاک کی ایم ٹو موٹروے توسیع کی سفارش

راولپنڈی رنگ روڈ فیز ٹو کی ابتدائی فزیبلٹی مکمل، نیسپاک کی ایم ٹو موٹروے توسیع کی سفارش

▫️موجودہ موٹروے کو 6 سے 10 لین تک وسیع کرنا سب سے عملی اور کم لاگت آپشن قرار، منصوبے پر تقریباً 9 ارب روپے لاگت کا تخمینہ

راولپنڈی : ری نیوز پاکستان
نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) نے مجوزہ راولپنڈی رنگ روڈ فیز ٹو کی ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے۔ منصوبے کے تحت تھلیاں انٹرچینج کو پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے روٹ پر واقع حکلہ انٹرچینج سے منسلک کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیسپاک نے منصوبے کے لیے تین ممکنہ الائنمنٹ آپشنز تیار کیے ہیں، جنہیں تکنیکی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
فزیبلٹی سٹڈی میں موجودہ ایم ٹو موٹروے کی توسیع کو سب سے زیادہ عملی، کم لاگت اور تکنیکی طور پر موزوں حل قرار دیا گیا ہے۔ اس تجویز کے تحت موٹروے کی دونوں جانب موجود تین تین لین کو بڑھا کر پانچ پانچ لین کیا جائے گا۔ یہ حصہ 15.3 کلومیٹر طویل ہوگا، جبکہ منصوبے پر تقریباً 9 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دوسرے آپشن میں موٹروے کے مشرقی جانب 19.5 کلومیٹر طویل نئی شاہراہ تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر تقریباً 18 ارب روپے لاگت آئے گی۔
تیسرے آپشن کے تحت موٹروے کے مغربی جانب 26.5 کلومیٹر طویل نئی راہداری تعمیر کرنے کی تجویز ہے، جس کا تخمینہ لاگت 24 ارب روپے ہے۔ اس طرح یہ تینوں تجاویز میں سب سے طویل اور مہنگا آپشن ہوگا۔
فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق موجودہ موٹروے کو وسیع کرنے سے دیگر دونوں آپشنز کے مقابلے میں تعمیراتی لاگت میں 50 سے 60 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچے کے استعمال، زمین کے محدود حصول اور کم مدت میں تعمیر مکمل ہونے کے امکانات کے باعث موٹروے کی توسیع کو ترجیحی آپشن قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، رائٹ آف وے سے متعلق مسائل اور انٹرچینجز میں ضروری تبدیلیوں سمیت متعدد تکنیکی اور انتظامی چیلنجز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
تاہم نیسپاک کے مطابق ان مسائل کو مینیج کیا جاسکتا ہے اور موجودہ موٹروے کو اپ گریڈ کرنے سے حاصل ہونے والے مالی اور عملی فوائد ان چیلنجز سے کہیں زیادہ ہیں۔
اس کے برعکس مغربی الائنمنٹ کو سب سے کم قابل عمل قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس کے لیے بڑے پیمانے پر زمین حاصل کرنا پڑے گی اور بھاری سرمایہ کاری کے باوجود اس کے اضافی فوائد محدود ہوں گے۔
پنجاب کابینہ تینوں تجاویز اور نیسپاک کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے کے حتمی الائنمنٹ اور عمل درآمد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں