تاریخ اشاعت: March 17, 2026 - 10:16 AM
New EV Bus Route Launched to Improve Public Transport
نئی الیکٹرک بس سروس روٹ کا آغاز
▫️سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا عوامی ٹرانسپورٹ میں بہتری کا اعلان
کراچی: ری نیوز پاکستان سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کراچی میں عوامی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے آج سے نئی الیکٹرک بس (EV) سروس کے ایک نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق اس اقدام کا م...
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کراچی میں عوامی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے آج سے نئی الیکٹرک بس (EV) سروس کے ایک نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کے ذریعے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے، جن کے تحت الیکٹرک بسوں کے مزید روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی بس سروس سے شہریوں کو محفوظ، معیاری اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ بھی بہتر ہوگا۔
الیکٹرک بس منصوبہ کراچی میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔