تاریخ اشاعت: March 11, 2026 - 2:02 PM
Pattoki-Chunian Bypass in Ruins, Locals Demand Reconstruction.
پتوکی، چونیاں بائی پاس خستہ حالی کا شکار، ازسرِنو تعمیر کا مطالبہ
▫️ ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ▫️ بائی پاس کی فوری مرمت اور تعمیرِ نو کیلئے حکام سے اپیل
پتوکی: صدف ارشد ڈسٹرکٹ رپورٹر | ری نیوز پاکستان پتوکی اور چونیاں کو ملانے والا بائی پاس طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بائی پاس پر جگہ ج...
پتوکی اور چونیاں کو ملانے والا بائی پاس طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق بائی پاس پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جبکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور کچی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک علاقے کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے جس پر روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں اور مال بردار ٹریفک گزرتی ہے۔
اہل علاقہ اور مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بائی پاس کی فوری مرمت اور ازسرِنو تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور عوام کو سفر کے دوران درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری نہ صرف آمدورفت کو آسان بناتی ہے بلکہ مقامی تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔