تاریخ اشاعت: April 7, 2026 - 4:22 PM
Pre Launching Ceremony of “21 Housing” Project Attracts Hundreds of Dealers and Investors
رہائشی پراجیکٹ 21 ہاؤسنگ " کی پری لانچنگ تقریب ، سیکڑوں ڈیلرز، انویسٹرز کی شرکت
▫️معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین عمران فیض کی پراجیکٹ بارے بریفنگ، شرکاء کی خصوصی دلچسپی
لاہور : ری نیوز پاکستان لاہور ایئرپورٹ روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 8 ایکسٹینشن کے مقامی ایونٹس ہال میں پیر کی شام رہائشی منصوبے "21 ہاؤسنگ " کی پری لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ جس میں ڈی ایچ اے کے علاوہ لاہور کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں ک...
لاہور ایئرپورٹ روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 8 ایکسٹینشن کے مقامی ایونٹس ہال میں پیر کی شام رہائشی منصوبے "21 ہاؤسنگ " کی پری لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔
جس میں ڈی ایچ اے کے علاوہ لاہور کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے عہدیداران ، دیگر شہروں سے آ نے والے پراپرٹی ڈیلرز، انویسٹرز اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ سیکڑوں افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس پراجیکٹ کے روح رواں سی ای او بریو اسٹیٹ اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ عمران فیض نے اپنے اس پراجیکٹ بارے گفتگو کی اور اس کے نمایاں خدوخال واضح کیے۔
انہوں نے "21 ہاؤسنگ" میں مختلف سائز کے پلاٹوں کی قیمتوں اور پیمنٹ پلان بارے بھی بتایا ۔ اس موقع پر سی ای او عدنان حئی نے بھی پراجیکٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اس پراجیکٹ کو سراہا، اس کی کامیاب پری لانچنگ پر عمران فیض کو مبارکباد دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں سوہاوہ کے مقام پر واقع یہ پراجیکٹ اپنی سہولیات، لوکیشن اور پرفضا مقام کی بنا پر اپنے اندر خاص کشش رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈیلرز اور انویسٹرز اس پرقجیکٹ میں توقع سے زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔