ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

407 news articles

آسٹریلیا میں نئی رہائشی تعمیرات 11.2 فیصد کم، قومی ہاؤسنگ ہدف مزید خطرے میں پڑ گیا

▫️کثیر المنزلہ رہائشی منصوبوں میں 20.7 فیصد جبکہ نجی مکانات میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

کینبرا | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
آسٹریلیا میں نئے گھروں کی تعمیر کے آغاز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے ملک کے بڑھتے ہوئے ہاؤسنگ بحران پر قابو پانے اور جون 2029 تک 12 لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کا قومی ہدف مزید مشکل دکھائی دینے لگا ہے۔
آسٹریلوی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2026 کی سہ ماہی میں موسمی اثرات سے ہم آہنگ بنیادوں پر مجموعی طور پر 48 ہزار 12 رہائشی یونٹس کی تعمیر شروع ہوئی، جو دسمبر 2025 کی سہ ماہی کے مقابلے میں 11.2 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق نجی شعبے میں الگ تعمیر کیے جانے والے گھروں کی تعداد 3.5 فیصد کمی کے بعد 27 ہزار 658 رہ گئی۔ دوسری جانب اپارٹمنٹس، فلیٹس، ٹاؤن ہاؤسز اور دیگر کثیر رہائشی عمارتوں پر مشتمل منصوبوں کی تعمیر میں کہیں زیادہ تیز، 20.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ان کی تعداد 19 ہزار 116 تک محدود ہوگئی۔
کمی کے باوجود مجموعی رہائشی تعمیرات کا آغاز مارچ 2025 کی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ رہا۔ کثیر رہائشی منصوبوں میں سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم نجی مکانات کی تعمیر ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم رہی۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ہاؤسنگ تعمیرات میں کچھ سالانہ بہتری کے باوجود سہ ماہی رفتار انتہائی غیر مستحکم ہے۔
ریاستی سطح پر بھی صورتحال یکساں نہیں رہی۔ نیو ساؤتھ ویلز میں نئے گھروں کی تعمیر کا آغاز دسمبر کی سہ ماہی کے 16 ہزار 606 یونٹس سے کم ہو کر 11 ہزار 841 رہ گیا، جو تقریباً 28.7 فیصد کمی بنتی ہے۔ کوئنزلینڈ میں تعمیراتی آغاز تقریباً 7.3 فیصد، ویسٹرن آسٹریلیا میں 7.9 فیصد اور ساؤتھ آسٹریلیا میں 6.2 فیصد کم ہوا۔ اس کے برعکس وکٹوریہ میں معمولی بہتری دیکھی گئی، جہاں تعمیراتی آغاز تقریباً 2.8 فیصد بڑھ کر 13 ہزار 972 یونٹس تک پہنچ گیا۔
مکانات کی تکمیل کی رفتار بھی قومی ضرورت کے مقابلے میں محدود رہی۔ مارچ کی سہ ماہی میں 43 ہزار 816 رہائشی یونٹس مکمل ہوئے، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم، تاہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ تھے۔ اس دوران نجی مکانات کی تکمیل 0.6 فیصد کم ہو کر 26 ہزار 201 رہی، جبکہ دیگر رہائشی عمارتوں کی تکمیل 0.7 فیصد بڑھ کر 16 ہزار 365 تک پہنچ گئی۔
آسٹریلیا نے نیشنل ہاؤسنگ اکورڈ کے تحت یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2029 تک پانچ سال کے دوران 12 لاکھ اچھی جگہوں پر واقع نئے گھر تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ اس ہدف کیلئے اوسطاً تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار گھر سالانہ یا 60 ہزار گھر فی سہ ماہی درکار ہیں۔ مارچ کی سہ ماہی میں شروع ہونے والے 48 ہزار 12 گھروں کی تعداد اس اوسط سہ ماہی رفتار سے تقریباً 12 ہزار یونٹس یا 20 فیصد کم ہے۔
وفاقی حکومت نے ہاؤسنگ سپلائی بڑھانے کیلئے ریاستی، علاقائی اور مقامی حکومتوں کو مجموعی طور پر 3.5 ارب آسٹریلوی ڈالر کی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس میں تین ارب ڈالر کا نیو ہوم بونس پروگرام اور 50 کروڑ ڈالر کا ہاؤسنگ سپورٹ پروگرام شامل ہے، جس کے ذریعے بنیادی سہولتوں، زمین کی تیاری، منصوبہ بندی اور نئے رہائشی علاقوں کے اجرا میں مدد فراہم کی جانی ہے۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق نیشنل ہاؤسنگ اکورڈ کے ابتدائی پانچ سہ ماہیوں میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد گھر مکمل کیے گئے تھے اور تعمیراتی مدت میں بھی تقریباً 10 فیصد بہتری آئی تھی، تاہم مارچ کی سہ ماہی میں تعمیراتی آغاز کی تیز کمی نے اس پیش رفت کے تسلسل پر سوالات پیدا کر دیے ہیں۔
آزاد ماہرین اور ہاؤسنگ ریسرچ سے وابستہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ پالیسیوں اور تعمیراتی رفتار کے برقرار رہنے کی صورت میں جون 2029 تک صرف تقریباً 9 لاکھ 38 ہزار گھر تعمیر ہو سکیں گے، جس سے قومی ہدف تقریباً 2 لاکھ 62 ہزار گھروں سے رہ سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت کو ہنر مند افرادی قوت کی کمی، بلند تعمیراتی اخراجات، زمین اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی، منصوبہ بندی کی طویل منظوریوں اور بلند مالیاتی لاگت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی زمین جاری کرنے، منظوریوں کا عمل تیز کرنے، ماڈیولر اور پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی ٹیکنالوجی اپنانے اور کثیر المنزلہ رہائشی منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنائے بغیر ہاؤسنگ سپلائی کا خلا کم کرنا مشکل ہوگا۔
نئے گھروں کی تعمیر میں کمی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں مکان خریدنے کی استطاعت اور کرایوں کا بحران بدستور سنگین ہے۔ ہاؤسنگ سپلائی میں مزید سست روی سے پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں، کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں اور کرایہ داروں کیلئے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں