ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

چین نے 148 ارب ڈالر کے کمرشل پراپرٹی خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کر دیے

▫️ایک ٹریلین یوان سے زائد مالیت کے دفاتر، شاپنگ مالز اور دیگر غیر رہائشی اثاثوں کی زمین کے استعمال کی مدت 20 سال یا اس سے کم رہ گئی، جس سے قیمتوں اور ری فنانسنگ کے مسائل بڑھنے لگے

بیجنگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
چین اپنی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے ایک بڑے خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، جہاں ایک ٹریلین یوان سے زائد، یعنی تقریباً 148 ارب امریکی ڈالر مالیت کی غیر رہائشی جائیدادیں ایسی زمینوں پر قائم ہیں جن کے استعمال کے حقوق کی باقی مدت 20 سال یا اس سے کم رہ گئی ہے۔
یہ رقم بعض رپورٹس میں تقریباً 190 ارب سنگاپور ڈالر بھی بتائی گئی ہے۔ متاثرہ اثاثوں میں دفاتر، شاپنگ مالز، صنعتی عمارتیں اور دیگر کمرشل پراپرٹیز شامل ہیں۔
ایسی مارکیٹوں کے برعکس جہاں زمین مکمل ملکیت میں خریدی جا سکتی ہے، چین کے شہری علاقوں کی زمین عموماً ریاست کی ملکیت ہوتی ہے اور ڈویلپرز کو محدود مدت کیلئے زمین کے استعمال کے حقوق دیے جاتے ہیں۔ عام طور پر رہائشی زمین کیلئے زیادہ سے زیادہ مدت 70 سال، صنعتی زمین کیلئے 50 سال جبکہ کمرشل، سیاحتی اور تفریحی استعمال کیلئے 40 سال مقرر ہے۔
چین کے سول کوڈ کے تحت رہائشی زمین کے استعمال کے حقوق کی مدت ختم ہونے پر تجدید خودکار طور پر ہو جاتی ہے، تاہم غیر رہائشی زمین کے معاملے میں تجدید قانون کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس وجہ سے سرمایہ کار مستقبل کے اخراجات، توسیعی مدت اور طریقہ کار کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔
یہ غیر یقینی صورتحال زمین کے استعمال کی مدت ختم ہونے سے کئی سال پہلے ہی مالی مسئلہ بن رہی ہے۔ کم مدت باقی رہ جانے والی جائیدادوں کو خریدنے یا ان پر قرض فراہم کرنے میں بینک اور سرمایہ کار ہچکچاہٹ دکھا سکتے ہیں کیونکہ ان کی طویل مدتی مالیت واضح نہیں رہتی۔ سی بی آ ر ای کے ایک سابقہ اندازے کے مطابق 2030 تک چین کے 18 بڑے شہروں میں تقریباً 3 کروڑ مربع میٹر دفتری اور ریٹیل جگہ ایسی ہو سکتی ہے جس کی زمین کے استعمال کی باقی مدت 20 سال سے کم رہ جائے گی۔
یہ مسئلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔ بعض بڑے شہروں میں دفاتر کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح سے 40 فیصد سے زیادہ گر چکی ہیں، جبکہ مجموعی پراپرٹی بحران نے سرمایہ کاری اور فنانسنگ کو بھی متاثر کیا ہے۔
زمین کے استعمال کی کم ہوتی مدت نے پراپرٹی لین دین کو بھی مشکل بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پارک ویو گروپ کو بیجنگ کے ایک شاپنگ سنٹر کی فروخت میں مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ زمین کے ایک حصے کی مدت ایک دہائی سے بھی کم باقی تھی، جبکہ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کو شنگھائی K11 آرٹ مال کے اوپر واقع ایک آفس ٹاور کے معاملے میں بھی اسی نوعیت کے مسئلے کا سامنا ہوا۔
مقامی حکومتیں اب اس غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔
شنگھائی نے کمرشل اور صنعتی زمین کے استعمال کے ختم ہونے والے حقوق کی توسیع سے متعلق رہنما اصول متعارف کرائے ہیں، جبکہ گوانگژو نے 2026 کے اوائل میں اسی نوعیت کے اقدامات شروع کیے تھے۔
گوانگژو کا فریم ورک اس بات کی ایک مثال فراہم کرتا ہے کہ مستقبل میں تجدید کا وسیع نظام کس طرح کام کر سکتا ہے۔ شرائط پوری کرنے والی کمرشل زمین کو 20 سال تک توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ صنعتی جائیدادوں کا جائزہ متعلقہ درجہ بندی اور شرائط کے مطابق لیا جاتا ہے۔
تجدید مفت ہونا ضروری نہیں۔ ابتدائی پائلٹ انتظامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہل زمین کی توسیع کی لاگت متعلقہ سرکاری بینچ مارک لینڈ ویلیو کے تقریباً 70 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ حساب عمارت اور زمین کی مجموعی مالیت کے بجائے صرف بنیادی زمین کی قیمت پر کیا جاتا ہے۔
چین کا قومی قانون پہلے ہی زمین کے استعمال کا حق رکھنے والوں کو مدت ختم ہونے سے قبل تجدید کیلئے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔ منظوری کی صورت میں نیا معاہدہ کیا جاتا ہے اور مقررہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔ تاہم سرمایہ کار چاہتے ہیں کہ قواعد بہت پہلے واضح ہوں تاکہ پراپرٹیز کی قیمت، فنانسنگ اور فروخت کے فیصلے زیادہ اعتماد کے ساتھ کیے جا سکیں۔
بیجنگ نے بھی اشارہ دیا ہے کہ صنعتی اور کمرشل زمین کے استعمال کے حقوق کی تجدید سے متعلق قواعد کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ملک بھر میں یکساں نظام آنے سے غیر یقینی صورتحال کم ہو سکتی ہے، ری فنانسنگ اور لین دین میں بہتری آ سکتی ہے اور دباؤ کا شکار کمرشل پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور خرید و فروخت کی سرگرمی بحال ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں