ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

407 news articles

برطانیہ میں گھروں کی طلب متاثر، نئی پراپرٹیز کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

▫️گرمی، بلند شرحِ سود، فٹ بال ورلڈ کپ اور عالمی حالات کے بارے میں بے یقینی سے خریداری متاثر، گھروں کی اوسط قیمت 3 ہزار 832 پاؤنڈ کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 359 پاؤنڈ رہ گئی

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے نئے گھروں کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو سال کے اس حصے میں ہونے والی معمول کی کمی سے کہیں زیادہ ہے۔
برطانیہ کی بڑی پراپرٹی ویب سائٹ "رائٹ موو" کے مطابق 11 جولائی تک چار ہفتوں کے دوران نئے فروخت کے لیے پیش کیے گئے گھروں کی اوسط قیمت 3 ہزار 832 پاؤنڈ کم ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 359 پاؤنڈ رہ گئی۔
طلب کی گئی قیمت سے مراد وہ رقم ہے جو مکان کا مالک فروخت کے وقت مانگتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ گھر آخر میں اسی قیمت پر فروخت ہو، کیونکہ خریدار اور فروخت کنندہ بات چیت کے بعد کم یا زیادہ قیمت پر بھی سودا کرسکتے ہیں۔
"رائٹ موو" کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں جولائی کے اسی عرصے کے دوران گھروں کی طلب کی گئی قیمتوں میں اوسط کمی صرف 0.2 فیصد رہی ہے۔ اس بار ایک فیصد کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فروخت کنندگان خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے گھروں کی قیمتیں معمول سے زیادہ کم کررہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی، فٹ بال ورلڈ کپ، سیاسی تبدیلی اور عالمی حالات کے بارے میں بے یقینی نے خریداروں کی توجہ اور اعتماد کو متاثر کیا ہے۔ مئی کی گرمی کی لہر کے دوران خریداروں کی طلب عارضی طور پر 8 فیصد، جون میں 6 فیصد اور جولائی کی گرمی کے دوران 4 فیصد کم ہوئی۔
گھر خریدنے کے لیے بینک سے لیے جانے والے طویل مدتی قرض کو مارگیج کہا جاتا ہے۔ برطانیہ میں دو سال کے لیے مقررہ شرح والے مارگیج کی اوسط شرح 4.92 فیصد ہے۔ یہ فروری میں 4.25 فیصد تھی، جس کا مطلب ہے کہ بہت سے خریداروں کے لیے قرض لے کر گھر خریدنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا ہے۔
"رائٹ موو" کے اعدادوشمار کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی، یعنی جنوری سے جون تک طے پانے والے گھروں کے سودے گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6 فیصد کم رہے۔ تاہم یہ تعداد 2024 کی پہلی ششماہی کے قریب رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مناسب قیمت پر دستیاب گھروں کے خریدار اب بھی موجود ہیں۔
پراپرٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گھر فروخت کرنے والوں کے لیے شروع ہی سے مناسب قیمت مقرر کرنا ضروری ہے۔ مارکیٹ میں خریداروں کے پاس زیادہ گھروں کا انتخاب موجود ہے، اس لیے زیادہ قیمت والی پراپرٹیز کو خریدار ملنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، 200 رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں