تاریخ اشاعت: May 9, 2026 - 9:20 AM
Dubai Real Estate Market Sees Exceptional Surge in April, Over 14,000 Property Transactions Recorded
دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپریل کے دوران غیر معمولی تیزی، 14 ہزار سے زائد پراپرٹی ٹرانزیکشنز ریکارڈ
▫️48.40 ارب درہم مالیت کے سودے، زیر تعمیر اور نئی پراپرٹیز کی فروخت میں نمایاں برتری
دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپریل 2026 کے دوران غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں مجموعی طور پر 14 ہزار 80 پراپرٹی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئی تعمیر شدہ، زیر تعمیر اور ری سیل پراپرٹیز کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اماراتی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران مجموعی ٹرانزیکشنز کی مالیت تقریباً 48.40 ارب درہم رہی، جسے دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ایک مضبوط اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی تعمیر ہونے والی اور زیر تعمیر پراپرٹیز کی فروخت سب سے زیادہ نمایاں رہی، جہاں 10 ہزار 276 ٹرانزیکشنز مکمل ہوئیں جبکہ ان کی مجموعی مالیت 27.51 ارب درہم ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب تیار شدہ اور موجودہ پراپرٹیز کی مارکیٹ بھی بھرپور سرگرم رہی، جہاں 3 ہزار 804 ٹرانزیکشنز انجام پائیں اور ان کی مجموعی مالیت 20.89 ارب درہم تک پہنچ گئی۔