تاریخ اشاعت: April 13, 2026 - 9:25 AM
Greece Housing Prices Surge as Market Shows No Signs of Cooling
یونان میں رہائشی قیمتوں میں تیزی، مارکیٹ میں سست روی کے کوئی آثار نہیں
▫️ نسبتاً سستے سمجھے جانے والے علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتیں 20 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں، ایتھنز کے بعض علاقوں میں 36.4 فیصد تک اضافہ
ایتھنز | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز یونان کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں سال کی پہلی سہ ماہی میں جائیداد کی قیمتوں اور کرایوں دونوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا، کم وبیش اپریل کے اوائل تک یہی صورتحال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی رفتار ب...
یونان کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں سال کی پہلی سہ ماہی میں جائیداد کی قیمتوں اور کرایوں دونوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا، کم وبیش اپریل کے اوائل تک یہی صورتحال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی رفتار برقرار ہے اور فوری سست روی کے کوئی آثار نہیں۔
ملک بھر میں جائیداد کی طلب کردہ قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کرایوں میں تقریباً 4 سے 5 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم، جو علاقے پہلے نسبتاً سستے سمجھے جاتے تھے وہاں قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دارالحکومت ایتھنز میں جائیداد کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں بعض علاقوں میں 36.4 فیصد تک اضافہ ہوا۔ یمیتوس سب سے زیادہ اضافہ کرنے والا علاقہ رہا، جبکہ دروسیا، تاوروس، ڈافنی اور اگیا وربارا میں بھی 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کم آمدنی والے مضافاتی علاقوں میں کرایوں پر دباؤ زیادہ رہا، جہاں طلب رسد سے کہیں زیادہ ہے۔
بڑھتی طلب اور سرمایہ کاری سے رہائشی اخراجات میں اضافہ ہوا ۔ماہرین کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافہ خاص طور پر شہری مراکز میں زیادہ طلب کا نتیجہ ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافہ قیمتوں کو مزید اوپر لے جا رہا ہے، جس سے کرایہ داروں کے لیے رہائش مزید مشکل ہو رہی ہے۔ پیریما اور مینیڈی جیسے علاقوں میں کرایوں میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے کم آمدنی والے افراد کے لیے رہائش کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب تھیسالونیکی نے جائیداد اور کرایوں دونوں کے حوالے سے ایٹیکا کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں فروخت کی قیمتوں میں 9.7 فیصد اور کرایوں میں 6.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کلاماریا اور سٹی سینٹر جیسے علاقوں میں سب سے زیادہ قیمتیں دیکھنے میں آئیں۔
مارگیج کے رجحانات بھی بڑھتی قیمتوں کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں خریدار جائیداد کی قیمت کے مقابلے میں زیادہ قرض لے رہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو یونان کے شہری علاقوں میں رہائش کی استطاعت ایک بڑا مسئلہ بنی رہے گی۔