ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

ہنوئی: تیز رفتار شہری تبدیلی، بڑے منصوبوں سے انفراسٹرکچر بہتر مگر پرانی آبادیاں خطرے میں پڑ گئیں

▫️ڈیڑھ ہزار منصوبوں پر 2.4 ارب ڈالر کی سرکاری سرمایہ کاری، ریڈ ریور منصوبے اور اولمپک سپورٹس سٹی کے باعث زمین کے حصول، معاوضے اور متبادل رہائش پر تحفظات بڑھ گئے

ہنوئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
ویتنام کا دارالحکومت ہنوئی اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تیزی سے ایک جدید شہر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ نئی سڑکوں، پلوں، نکاسی آب کے نظام، عوامی مقامات اور بڑے رہائشی و تجارتی علاقوں کی تعمیر سے شہری انفراسٹرکچر بہتر ہونے کی توقع ہے، تاہم اس تبدیلی کے نتیجے میں پرانی آبادیوں، چھوٹے کاروباروں اور مقامی طرز زندگی کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہنوئی نے 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 64 ہزار ارب ویتنامی ڈونگ، یعنی تقریباً 2.4 ارب ڈالر، خرچ کیے۔ یہ رقم سالانہ سرکاری سرمایہ کاری منصوبے کے 53 فیصد سے زیادہ کے برابر ہے۔ شہر میں اس دوران تقریباً ایک ہزار 428 منصوبوں کے لیے زمین خالی کرانے اور تعمیراتی جگہ حاصل کرنے کا عمل جاری رہا، جن میں ایک ہزار 281 منصوبے سرکاری بجٹ سے تیار ہوں گے جن میں 27 بڑے منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
ان منصوبوں میں رنگ روڈز، ریڈ ریور پر نئے پل، نکاسی آب کے نظام، پانی جمع کرنے والی جھیلیں، فضائی آلودگی میں کمی اور شدید بارشوں و سیلاب سے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا اور ہنوئی کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
شہر کے سب سے بڑے منصوبوں میں ریڈ ریور لینڈ سکیپ بولیوارڈ منصوبہ شامل ہے، جس کی لاگت تقریباً 28 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ منصوبہ ریڈ ریور کے دونوں کناروں پر 11 ہزار 400 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوگا اور اس میں تقریباً 80 کلومیٹر طویل دو بڑی سڑکیں، حفاظتی پشتے، پارکس، تفریحی مقامات، نئے شہری علاقے اور پانی و نکاسی آب کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔ منصوبے پر 2026 سے 2038 تک مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔
ریڈ ریور منصوبے میں لانگ بین، لنہ نام اور بات ترانگ سمیت مختلف علاقوں میں نئی آبادیاں، شہری تعمیر نو، زمین خالی کرانے اور متاثرہ خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری بھی شامل ہے۔ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں بڑی سڑکوں، حفاظتی پشتوں، عوامی پارکس اور متبادل رہائشی علاقوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی۔
ہنوئی کے مضافات میں تقریباً 35.2 ارب ڈالر کی لاگت سے اولمپک سپورٹس سٹی بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ویتنام کے بڑے کاروباری گروپ وِن گروپ کے اس منصوبے میں وسیع رہائشی اور تجارتی علاقے کے ساتھ ایک لاکھ 35 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم شامل ہے۔ منصوبہ نو ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوگا اور اسے بین الاقوامی کھیلوں، ثقافتی تقریبات اور بڑے عوامی اجتماعات کی میزبانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
ان بڑے منصوبوں کے فوائد کے باوجود زمین کے حصول اور مقامی آبادی کی منتقلی سب سے حساس مسئلہ بن گئی ہے۔ بعض خاندانوں کے گھر نئی سڑکوں، پلوں اور رنگ روڈز کے لیے منہدم کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل معاوضہ، نئی رہائش یا منتقلی کے واضح منصوبے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
ریڈ ریور کے کنارے واقع باک کاؤ آبادی کے بعض مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجوزہ سڑکیں ان کی پوری آبادی ختم کر سکتی ہیں۔ مقامی خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی نسلوں سے ان علاقوں میں آباد ہیں اور ان کی منتقلی سے نہ صرف گھر بلکہ معاشرتی تعلقات، مقامی کاروبار اور روایتی طرز زندگی بھی متاثر ہوگا۔
ہنوئی انتظامیہ نے زمین حاصل کرنے، عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان، نقل مکانی کے اخراجات اور متاثرہ خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری کے لیے قواعد مقرر کیے ہیں۔ شہر کی جانب سے بعض بڑے منصوبوں کے متاثرین کے لیے سماجی اور متبادل رہائش تیار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم زمینی سطح پر بعض رہائشی معاوضوں میں تاخیر اور سستی متبادل رہائش کی کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔
چھوٹے دکاندار اور سڑک کنارے کاروبار کرنے والے افراد بھی شہری تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تعمیرات اور تجارتی رکاوٹیں ہٹانے کی مہم کے باعث متعدد چھوٹے کاروباروں کی آمدن کم ہوئی ہے، جبکہ پرانی دکانوں، روایتی گھروں اور تاریخی عمارتوں کے خاتمے سے ہنوئی کی ثقافتی شناخت متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شہری ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید سڑکیں، سیلاب سے تحفظ اور بہتر انفراسٹرکچر ہنوئی کی طویل مدتی ترقی کے لیے ضروری ہیں، لیکن منصوبوں پر عمل درآمد میں مقامی آبادی سے مشاورت، منصفانہ معاوضہ اور قابل برداشت متبادل رہائش کو مرکزی اہمیت دی جانی چاہیے۔
ماہرین کے مطابق اگر ترقیاتی منصوبوں میں تاریخی آبادیوں، مقامی روزگار اور سماجی تعلقات کو نظر انداز کیا گیا تو جدید تعمیرات کے باوجود شہر اپنی پرانی شناخت اور معاشرتی ہم آہنگی کا اہم حصہ کھو سکتا ہے۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں