تاریخ اشاعت: June 30, 2026 - 2:32 PM
Indian Billionaire Gautam Adani to Invest $2.1 Billion in Airport Cities
بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کا ایئرپورٹ سٹیز بنانے کیلئے 2.1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
▫️اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز ممبئی، نوی ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ، جے پور اور گوہاٹی میں مربوط شہری مراکز تیار کرے گی
بھارت کے ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کے ایئرپورٹ یونٹ نے اپنے نیٹ ورک میں مربوط ایئرپورٹ سٹیز بنانے کے لیے 200 ارب بھارتی روپے، یعنی تقریباً 2.1 ارب ڈالر، کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے مطابق یہ منصوبہ ممبئی، اس کے مضافاتی علاقے نوی ممبئی، احمد آباد، لکھنؤ، جے پور اور گوہاٹی تک پھیلایا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے تحت ہوائی اڈوں کے اطراف پیدل چلنے کے قابل جدید شہری اضلاع بنائے جائیں گے، جہاں ہوٹلنگ، ریٹیل، تفریحی سہولیات اور کمرشل مراکز کو ایک جگہ مربوط کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اڈانی گروپ بندرگاہوں، توانائی اور ایئرپورٹس کے بعد غیر ہوابازی کاروباروں میں بھی اپنی موجودگی بڑھا رہا ہے۔