تاریخ اشاعت: May 6, 2026 - 5:35 PM
Ireland’s Housing Market Loses Momentum as City Prices Stabilize, Regional Shortages Keep Pressure High
آئرلینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ سست پڑ گئی، شہری علاقوں میں قیمتیں مستحکم ہونے لگیں
▫️ نئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ تک قومی سطح پر asking prices میں سالانہ اضافہ 3.7 فیصد تک محدود رہا
آئرلینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں کئی برسوں کی تیز رفتار قیمتوں کے بعد اب ٹھنڈک کے واضح آثار سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بڑے شہروں میں گھروں کی دستیابی بہتر ہونے سے خریداروں پر دباؤ کم ہو رہا ہے، تاہم مضافاتی علاقوں میں مسلسل قلت کے باعث قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔
تازہ سروے رپورٹ کے مطابق مارچ تک ایک سال کے دوران قومی سطح پر مکانات کی asking prices میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو دو سال سے زائد عرصے میں سب سے کم سالانہ اضافہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں تین بیڈ روم والے نیم علیحدہ گھر کی اوسط asking price چار لاکھ 35 ہزار یورو تک پہنچ گئی، جس کے بعد قیمتیں وبا سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں تقریباً 42 فیصد زیادہ رہیں، اگرچہ وہ اب بھی 2000 کی دہائی کے وسط کی بلند ترین سطح سے کچھ کم ہیں۔
قیمتوں میں کمی کا رجحان مکمل شدہ فروخت کے اعداد و شمار میں بھی نمایاں ہے۔ مارچ تک ایک سال کے دوران transaction prices میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، جو دو سال سے زائد عرصے میں سب سے کم شرحِ نمو ہے۔ سہ ماہی بنیادوں پر اضافہ بھی تقریباً رک گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبا کے بعد آنے والی تیزی کے بعد مارکیٹ کی رفتار کم ہو رہی ہے۔ asking prices اور حتمی فروخت کی قیمتوں کے درمیان فرق کم ہو کر 5.8 فیصد رہ گیا، جو بولی کے مقابلے میں کمی اور بعض علاقوں میں نسبتاً متوازن مارکیٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔
تاہم یہ تبدیلی پورے ملک میں یکساں نہیں ہے۔ آئرلینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان واضح فرق سامنے آ رہا ہے، جہاں قیمتوں کا استحکام سب سے پہلے ان شہروں میں نظر آ رہا ہے جہاں گھروں کی دستیابی بہتر ہوئی ہے۔
ڈبلن میں asking prices میں سالانہ بنیادوں پر صرف 2.5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران transaction prices میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ دیگر بڑے شہری مراکز میں بھی اضافہ محدود رہا، جہاں list prices صرف 0.7 فیصد بڑھیں۔ ماہرین کے مطابق دستیاب گھروں، خاص طور پر second -hand مارکیٹ میں اضافے نے خریداروں کے درمیان مسابقت کم کی ہے اور قیمتوں میں اضافے کی رفتار کو سست کیا ہے۔
اس کے برعکس بڑے شہروں سے باہر صورتحال بدستور سخت ہے۔ لینسٹر میں قیمتیں تقریباً 5 فیصد جبکہ کوناخت السٹر میں 8 فیصد سے زائد بڑھیں۔ ان علاقوں میں محدود housing stock خریداروں کے درمیان مقابلے کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث قومی سطح پر سست روی کے باوجود قیمتوں پر اضافے کا دباؤ موجود ہے۔
سپلائی آئرلینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ کا بنیادی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ مارچ کے آغاز میں ملک بھر میں صرف 10 ہزار 100 سے کچھ زائد second-hand گھر فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں، مگر وبا سے پہلے کی معمول کی سطح کے نصف سے بھی کم ہیں۔ اگرچہ ڈبلن میں inventory تاریخی معیار کے قریب بحال ہو رہی ہے، تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں قلت اب بھی شدید ہے۔
معاشی ماہرین اس صورتحال کو تیزی سے ایک “دو رفتار” ہاؤسنگ مارکیٹ قرار دے رہے ہیں، جہاں شہری مراکز میں حالات ٹھنڈے پڑ رہے ہیں جبکہ کم سپلائی والے علاقائی علاقوں میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
ٹرنٹی کالج ڈبلن کے ماہرِ معاشیات اور Daft.ie رپورٹ کے مصنف رونن لائنز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی رفتار واضح طور پر کم ہو رہی ہے، لیکن یہ تبدیلی غیر مساوی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہروں، خاص طور پر ڈبلن میں بہتر دستیابی خریداروں کے درمیان مقابلے کو کم کر رہی ہے، تاہم ان علاقوں سے باہر سپلائی معمول کی سطح سے کہیں کم ہے، جس کے باعث قیمتوں پر اوپر کی جانب دباؤ برقرار ہے۔
تازہ اعداد و شمار آئرلینڈ کے ہاؤسنگ شعبے کے ایک گہرے ساختی مسئلے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ لسٹنگز میں معمولی اضافے کے باوجود ملک کو اب بھی گھروں کی نمایاں کمی کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ طویل مدتی توازن بحال کرنے کے لیے نجی، کرائے اور سوشل ہاؤسنگ کے شعبوں میں تعمیرات کی سطح کو نمایاں طور پر بڑھانا ہوگا۔
فی الحال دستیاب ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آئرلینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ کسی اچانک گراوٹ کے بجائے ایک تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں قیمتوں میں وسیع بنیادوں پر تیز اضافے کی جگہ اب ایک زیادہ منتخب، سپلائی پر منحصر مارکیٹ لے رہی ہے، جہاں مقام قیمتوں کے رجحانات کا اہم ترین تعین کنندہ بنتا جا رہا ہے۔