ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

بلند افراطِ زر کے دوران رجحان میں بڑی تبدیلی، ترک گھرانے سونے کے بجائے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینے لگے

▫️گھر، دکانیں اور اراضی جیسے اثاثوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند گھرانوں کا تناسب 4.9 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 33.4 فیصد تک پہنچ گیا، سروے رپورٹ

انقرہ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
بڑھتی ہوئی افراطِ زر کی توقعات اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ترکی میں گھریلو بچت اور سرمایہ کاری کے رویے کو تبدیل کر رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترک گھرانے اب سونے کے بجائے رئیل اسٹیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ترکی کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو سطح پر سرمایہ کاری کے رجحان میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ روایتی طور پر سونا ترکی میں محفوظ سرمایہ کاری (safe haven asset) سمجھا جاتا تھا، تاہم اب اس کی مقبولیت میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ لوگ مہنگائی کے دباؤ میں متبادل ذرائع کی طرف جا رہے ہیں۔
سروے کے مطابق آئندہ 12 ماہ کے لیے گھریلو افراطِ زر کی توقعات اپریل میں 1.67 فیصد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 51.56 فیصد تک پہنچ گئیں۔ اسی دوران مارکیٹ شرکاء کی توقعات 23.39 فیصد اور حقیقی شعبے کی توقعات 33.70 فیصد تک بڑھ گئیں۔ جبکہ مہنگائی میں کمی کی توقع رکھنے والے گھرانوں کا تناسب معمولی کمی کے ساتھ 14.57 فیصد رہ گیا۔
شرکاء نے خوراک اور ایندھن/توانائی کو وہ شعبے قرار دیا جہاں قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، اور آئندہ سال بھی اسی رجحان کے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ خوراک کو تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں والا شعبہ قرار دینے والوں کا تناسب 40.7 فیصد تک بڑھ گیا، جو گھریلو بجٹ پر دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
رہائشی جائیداد سے متعلق مہنگائی کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، اور جواب دہندگان نے آئندہ 12 ماہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 35.23 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ میں ترک لیرا کے حوالے سے نسبتاً استحکام کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے مطابق ایک سال میں امریکی ڈالر کی قیمت 52.12 لیرا تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی، جو پچھلے سروے کے مقابلے میں معمولی کمی ہے۔
رپورٹ کا اہم نتیجہ سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں تبدیلی ہے۔ اگرچہ سونا اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اثاثہ ہے، لیکن اس کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے۔ سونے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی شرح 6.4 فیصد پوائنٹس کم ہو کر 48.8 فیصد رہ گئی۔
اس کے برعکس رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ گھر، دکانیں اور زمین جیسے اثاثوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند گھرانوں کا تناسب 4.9 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 33.4 فیصد تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلند افراطِ زر کے ماحول میں گھرانے اپنے اثاثوں کی قدر محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری (tangible assets) کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور رئیل اسٹیٹ اب سونے کے مقابلے میں ایک مضبوط متبادل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں