ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

روس: مارگیج قوانین میں تبدیلی کے بعد ہاؤسنگ ڈویلپرز مندی کا شکار

▫️سبسڈائزڈ مارگیج قوانین میں سختی اور بلند قرض لاگت روس بھر میں رہائشی مکانات کی طلب پر دباؤ ڈال رہی ہے

ماسکو | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
روس کی رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہے، کیونکہ سبسڈائزڈ مارگیج قوانین میں تبدیلیوں کے بعد ہاؤسنگ ڈویلپرز فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
'دی ماسکو ٹائمز' کے حوالے سے سامنے آنے والے تازہ ترین مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق روس کے تقریباً 73 فیصد رہائشی ڈویلپرز اپنے فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ یہ سروے ریاستی ہاؤسنگ ایجنسی ڈوم آر ایف، پولسٹر وی ٹی ایس آئی او ایم اور انسٹی ٹیوٹ فار ہاؤسنگ کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ نے کیا۔
کمزور کارکردگی روس کے تعمیراتی اور رہائشی شعبے میں وسیع تر سست روی سے متعلق بڑھتے خدشات کو ظاہر کرتی ہے، جو اس سے قبل خریداروں کی طلب برقرار رکھنے کے لیے بڑی حد تک ریاستی معاونت سے چلنے والے مارگیج پروگرامز پر انحصار کرتا رہا ہے۔
اس سست روی کی ایک بڑی وجہ روس کے فیملی مارگیج پروگرام میں سختی ہے، جس کے تحت 6 فیصد کی سبسڈائزڈ شرح پر قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ فروری 2026 سے حکام نے سخت شرائط متعارف کرائیں، جن میں ہر خاندان کو صرف ایک سبسڈائزڈ مارگیج تک محدود کرنے کا اصول بھی شامل ہے۔ اس سے قبل میاں اور بیوی دونوں الگ الگ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے تھے۔
نئے قوانین کے نفاذ سے قبل خریداروں کی جانب سے تیزی دیکھی گئی، تاہم بعد ازاں مارگیج سرگرمیوں میں کمی آ گئی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی نے ڈویلپرز کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بلند کمرشل مارگیج شرحیں عام خریداروں کی قوتِ خرید کو مسلسل متاثر کر رہی ہیں۔
ڈوم آر ایف کے اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ مارگیج شرحیں اب بھی بلند سطح پر موجود ہیں۔ مئی 2026 کے آخر تک پرائمری ہاؤسنگ مارکیٹ کے لیے اوسط مارگیج شرح تقریباً 19.11 فیصد جبکہ سیکنڈری مارکیٹ کے لیے 18.75 فیصد رہی، جبکہ سبسڈائزڈ پروگرامز کی شرح تقریباً 6 فیصد کے قریب برقرار رہی۔
فروخت میں کمی کے باوجود کئی ڈویلپرز نے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی سپلائی طلب کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتی رہی تو آنے والے مہینوں میں ڈویلپرز کو قیمتوں کے اضافی دباؤ اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ سست روی ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب روس کا پراپرٹی شعبہ بلند مالیاتی لاگت، صارفین کی کمزور قوتِ خرید اور قرض دینے کی سخت شرائط سے نبرد آزما ہے۔ یہ عوامل 2026 کے باقی عرصے میں رہائشی مارکیٹ کو دباؤ میں رکھ سکتے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی آئندہ سمت کا انحصار بڑی حد تک مارگیج کی قابلِ برداشت لاگت، ریاستی معاونتی اقدامات اور ڈویلپرز کی اس صلاحیت پر ہوگا کہ وہ بدلتی ہوئی خریدار طلب کے مطابق قیمتوں، منصوبوں کے حجم اور نئے پراجیکٹس کے آغاز کی حکمت عملی کو کس حد تک ایڈجسٹ کرتے ہیں۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں