ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

امریکا: سنگل فیملی کرایہ کے مکانات نے اپارٹمنٹس کو پیچھے چھوڑ دیا، رہائشی اخراجات میں اضافے سے طلب برقرار

▫️صنعتی اعداد و شمار کے مطابق بہتر انتظام، کرایہ داروں کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی اور محدود ہاؤسنگ سپلائی نے مارکیٹ کے انتخاب کے مقابلے میں سرمایہ کاری کے منافع پر زیادہ اثر ڈالا

واشنگٹن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکا میں سنگل فیملی کے کرایہ کے مکانات نے 2025 کے دوران اپارٹمنٹ سیکٹر کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر کارکردگی دکھائی۔ ملک کی 100 بڑی اربن مارکیٹس میں سے 98 میں سنگل فیملی گھروں کے کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حالانکہ مجموعی کرایہ نمو کی رفتار گزشتہ سال کے مقابلے میں سست رہی۔ صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اس رجحان کی بنیادی وجہ گھروں کی خریداری مہنگی ہونے کے باعث کرایہ کے مکانات کی مضبوط طلب ہے، جبکہ نئے اپارٹمنٹس کی بڑی تعداد مارکیٹ میں آنے سے کثیر المنزلہ رہائشی منصوبوں کے کرایے تقریباً مستحکم رہے۔
'زیلو آبزروڈ رینٹ انڈیکس' پر مبنی تحقیق کے مطابق 2025 میں امریکا بھر میں سنگل فیملی گھروں کے کرایوں میں اوسطاً 2.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ 2024 میں یہ شرح 4.1 فیصد تھی۔ اگرچہ اضافے کی رفتار کم ہوئی، تاہم تقریباً تمام بڑی شہری منڈیوں میں سالانہ بنیاد پر مثبت نمو دیکھی گئی۔ پنسلوانیا کا شہر اسکرینٹن 6.5 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ نیویارک کا شہر سیراکیوز 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اس کے برعکس اپارٹمنٹ مارکیٹ میں سالانہ کرایہ نمو تقریباً صفر رہی۔ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چھ لاکھ سے زائد نئے ملٹی فیملی اپارٹمنٹس مکمل ہوئے، جبکہ 2025 میں مزید تقریباً چار لاکھ 88 ہزار یونٹس مارکیٹ میں شامل ہوئے۔ سپلائی میں اس تیز اضافے سے کئی بڑے شہروں میں کرایوں پر دباؤ پڑا۔ آسٹن، ڈینور اور فینکس جیسے شہروں میں اپارٹمنٹ کرایوں میں کمی ہوئی، تاہم انہی منڈیوں میں سنگل فیملی گھروں کے کرایے بڑھتے رہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں شعبوں کی مختلف کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف مقام ہی سرمایہ کاری کے نتائج کا بنیادی عامل نہیں تھا، بلکہ رہائشی پراڈکٹ کی نوعیت نے زیادہ اہم کردار ادا کیا۔ محدود سنگل فیملی ہاؤسنگ سپلائی اور گھر خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے خاندانوں کی مسلسل طلب نے بیشتر مارکیٹوں میں کرایوں کو سہارا دیا۔
گھروں کی خریداری کی کم ہوتی استطاعت بھی اس رجحان کی ایک اہم وجہ ہے۔ تازہ ہاؤسنگ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں ایک عام گھر خریدنے کے لیے سالانہ ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے زائد آمدن درکار ہے، جو کرایہ مکان حاصل کرنے کے لیے ضروری آمدن سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ چونکہ اوسط گھریلو آمدن اب بھی گھر خریدنے کی حد سے کم ہے، اس لیے بہت سے خاندان خریداری کے بجائے بڑے کرایہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
صنعتی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے لیے پراپرٹی مینجمنٹ اور آپریشنل کارکردگی کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔ کرایہ داروں کو برقرار رکھنا، مرمت اور دیکھ بھال کی بروقت سہولت فراہم کرنا اور کرایہ تجدید کے وقت مناسب قیمت مقرر کرنا ایسے عوامل ہیں جن سے خالی گھروں کی مدت، نئے کرایہ دار لانے کے اخراجات اور مجموعی آپریشنل لاگت کم کی جا سکتی ہے۔
اگرچہ امریکا کے شمال مشرقی اور وسط مغربی علاقوں کی نسبتاً کم قیمت منڈیوں میں کرایہ نمو سب سے زیادہ رہی، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ سنگل فیملی رینٹل سیکٹر کی مجموعی مضبوطی ملک بھر میں رہائشی اخراجات کے دباؤ، محدود سپلائی اور بہتر انتظامی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ آئندہ دو برسوں میں اپارٹمنٹ تعمیرات کی رفتار کم ہونے کی توقع ہے، جس سے کرایہ مارکیٹ مزید سخت ہو سکتی ہے، تاہم طویل مدت میں سرمایہ کاری کی کامیابی کے لیے مؤثر انتظام بدستور بنیادی اہمیت رکھے گا۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں