ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

407 news articles

برطانیہ کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں غیر معمولی سست روی، خریداروں کی دلچسپی 23 فیصد کم ہوگئی

▫️جولائی میں گھروں کی قیمتیں صرف 0.1 فیصد بڑھیں، طے پانے والی پراپرٹی سیلز میں 9 فیصد کمی، بلند مارگیج شرحوں نے خریداروں کو محتاط کردیا

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ کی ہاؤسنگ مارکیٹ کو جولائی 2026 کے دوران معمول سے زیادہ سست روی کا سامنا رہا، جہاں گھروں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ خریداروں کی دلچسپی اور طے پانے والے جائیداد سودوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ "بلڈنگ نیشنل وائڈ سوسائٹی" کے ہاؤس پرائس انڈیکس کے مطابق جولائی میں برطانیہ میں گھروں کی قیمتیں ماہانہ بنیاد پر صرف 0.1 فیصد بڑھیں۔ یہ تین ماہ کے دوران قیمتوں میں ہونے والا پہلا ماہانہ اضافہ تھا، تاہم اس کی رفتار نہایت محدود رہی۔ سالانہ بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کی شرح جون کے 2.2 فیصد سے کم ہو کر جولائی میں 1.8 فیصد رہ گئی۔
پراپرٹی ویب سائٹ Zoopla کے اعداد و شمار نے مارکیٹ میں خریداروں کی کم ہوتی سرگرمی کو مزید واضح کیا ہے۔ 19 جولائی تک کے چار ہفتوں میں طے پانے والی پراپرٹی سیلز گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم رہیں۔ جولائی میں فروخت کی سرگرمی 2026 کی اب تک کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
اسی مدت کے دوران خریداروں کی جانب سے جائیدادوں کے بارے میں کی جانے والی انکوائریز میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 23 فیصد کمی ہوئی۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق بلند قرض لاگت، معاشی غیر یقینی اور مستقبل میں شرح سود کی سمت واضح نہ ہونے کے باعث کئی خریدار فوری فیصلہ کرنے کے بجائے انتظار کررہے ہیں۔ "زوپلا" کے مطابق اوسط مارگیج شرح اپریل میں تقریباً 5 فیصد کی بلند سطح سے کم ہو کر جون میں 4.65 فیصد تک آگئی تھی، لیکن جولائی میں دوبارہ بڑھ کر تقریباً 4.75 فیصد ہوگئی۔ رواں سال کے آغاز سے شرحوں میں اضافے کے باعث ایک عام خریدار کی مارگیج ادائیگی میں اندازاً 125 پاؤنڈ ماہانہ، یعنی تقریباً 1,500 پاؤنڈ سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ کی صورت حال یکساں نہیں رہی۔ شمال مشرقی انگلینڈ واحد خطہ تھا جہاں طے پانے والی سیلز میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ویلز میں 15 فیصد اور ایسٹ مڈلینڈز میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر تقریباً 76 فیصد مقامی پراپرٹی مارکیٹس میں فروخت کے سودے کم ہوئے۔
فروخت کے لیے دستیاب گھروں کی تعداد میں اضافے نے خریداروں کو زیادہ انتخاب اور قیمت پر بات چیت کی بہتر پوزیشن فراہم کی ہے۔ اس کے برعکس فروخت کنندگان پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کی قیمت موجودہ طلب اور مقامی حالات کے مطابق مقرر کریں۔
Zoopla کو توقع ہے کہ ستمبر میں خریداروں کی سرگرمی دوبارہ بہتر ہوسکتی ہے، تاہم اس بحالی کا انحصار مارگیج شرحوں کے مستحکم رہنے اور فروخت کنندگان کی جانب سے حقیقت پسندانہ قیمتیں مقرر کرنے پر ہوگا۔
ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، 200 رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں