ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

روہڑی کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا 2 ارب ڈالر منصوبہ، کام ستمبر میں شروع ہوگا

روہڑی کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا 2 ارب ڈالر منصوبہ، کام ستمبر میں شروع ہوگا

▫️480 کلومیٹر طویل مین لائن کی بہتری سے انفراسٹرکچر کی جدیدکاری اور رابطوں میں اضافہ متوقع

کراچی | ری نیوز پاکستان وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ 480 کلومیٹر طویل روہڑی کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام رواں سال ستمبر میں شروع ہوگا، جس پر تقریباً 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ریلوے ...

کراچی | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ 480 کلومیٹر طویل روہڑی کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام رواں سال ستمبر میں شروع ہوگا، جس پر تقریباً 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ریلوے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر ریلوے نے یہ اعلان کراچی میں دی انٹرنیشنل سکول پاکستان ریلوے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا مقصد قومی شراکت داری کے تحت عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی، سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی کراچی سیکشن ریلوے کے مشکل ترین ٹریکس میں شمار ہوتا ہے، جو 1860 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس ٹریک کی بحالی کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ اس کی کارکردگی، حفاظت اور گنجائش میں اضافہ کیا جا سکے۔ منصوبے کا سنگِ بنیاد ستمبر میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے سٹیشنز، پلیٹ فارمز اور مسافروں کی سہولیات کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، جسے ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ نظام کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے درمیان صوبے میں ریلوے سروسز کی توسیع اور جدیدکاری کیلئے معاہدہ طے پا چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تیز رفتار اور علاقائی ٹرین سروسز شروع کی جائیں گی جبکہ جدید اور جدید ترین ٹرینیں متعارف کرائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت جدید ڈیزل ملٹیپل یونٹ (DMU) لوکوموٹیوز فراہم کرے گی۔
انہوں نے بین الاقوامی رابطوں کے حوالے سے کہا کہ پاکستان جلد ایران کے راستے وسطی ایشیا اور یورپ سے ریلوے لنک قائم کرنے جا رہا ہے۔ روہڑی نوکنڈی 900 کلومیٹر طویل سیکشن پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ 87 کلومیٹر طویل نوکنڈی تفتان ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تھر کول کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے، جس کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے ٹریک رواں سال کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے توانائی کے شعبے کو تقویت ملے گی۔
علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا ملکی قیادت اور مسلح افواج کے جوانوں کو دیا۔
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے عام آدمی کیلئے سستا اور اہم ذریعہ سفر ہے، جو ملک کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑتا ہے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روہڑی کراچی ٹریک کی اپ گریڈیشن پاکستان ریلوے کی مجموعی بحالی کی ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر رابطوں، تجارت اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں