ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

بلڈنگ بائی لاز کے تحت پنجاب کے 103 سرکاری ہیلتھ سنٹرز میں 350 فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب جاری

بلڈنگ بائی لاز کے تحت پنجاب کے 103 سرکاری ہیلتھ سنٹرز میں 350 فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب جاری

▫️63 فائر ہائیڈرنٹس نصب کردیے گئے، 108 پر کام جاری، لاہور سمیت پنجاب کے تمام 41 اضلاع میں فائر سیفٹی اقدامات تیز

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز میں فائر سیفٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے 103 سرکاری ہیلتھ سنٹرز میں ضرورت کے مطابق مجموعی طور پر 350 فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق منصوبے کے تحت اب تک 63 فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جبکہ مزید 108 پر کام جاری ہے۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے تمام 41 اضلاع میں مختلف سرکاری ہیلتھ سنٹرز پر فائر ہائیڈرنٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا عمل بیک وقت جاری ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز میں آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ ٹیموں کو فوری اور مؤثر انداز میں پانی کی دستیابی یقینی بنانا اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں سرکاری ہسپتالوں کے فائر سیفٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ابتدائی مرحلے میں 57 بڑے سرکاری ہسپتالوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جہاں نئے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے ساتھ پہلے سے موجود ہائیڈرنٹس کی دستیابی، فعالیت اور کارکردگی بھی جانچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
حکومت نے رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs)، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں (THQs)، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں (DHQs) اور دیگر بڑے سرکاری طبی مراکز کے اطراف فائر فائٹنگ سہولیات بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیز (WASAs) کو اہم مقامات کی نشاندہی اور فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے عمل میں کردار سونپا گیا ہے، جبکہ ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ ادارے بھی اس عمل میں معاونت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی ایگزٹس اور فائر ہائیڈرنٹس کا جائزہ لینے اور ضروری اقدامات تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ حکام کے مطابق ہسپتالوں میں فائر الارمز، ہائیڈرنٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کی فعالیت کو یقینی بنانا بھی جاری جائزے کا حصہ ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں فعال فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں کے لیے فوری رسپانس کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پنجاب کے بلڈنگ بائی لاز میں بھی ہسپتالوں سمیت بعض عمارتوں کے لیے فائر سیفٹی انتظامات، جن میں فائر ڈیٹیکٹرز، الارم، سپرنکلرز اور فائر ہائیڈرنٹس شامل ہیں، کی اہمیت واضح کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں