تاریخ اشاعت: March 12, 2026 - 3:39 PM
‘Apni Chhat Apna Ghar’ housing initiative gains strong response
‘Apni Chhat Apna Ghar’ housing initiative gains strong response
▫️ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز. ▫️ 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد درخواستیں موصول.
لاہور | ری نیوز صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر کا منصوبہ واقعی قابل ستائش ہے۔ صوبائی وزیر سے ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پل...
صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر کا منصوبہ واقعی قابل ستائش ہے۔
صوبائی وزیر سے ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلینگ ( پی ایچ اے ٹی اے ) ایجنسی سکندر ذیشان نے ملاقات کی اور پروگرام کے تحت ہونے والے کاموں اور محکمانہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ایچ اے ٹی اے نے بتایا کہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس سے اس پروگرام کی کامیابی اور عوام میں اس کے مثبت اثرات واضح ہوتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت اس پروگرام کے تحت شہریوں کو گھر فراہم کرنے کے اقدامات کو مزید تیز کرے گی تاکہ مستحق افراد جلد اپنی چھت کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔