تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 6:50 PM
“Apni Chhat Apna Ghar” Scheme Stalled, Affordable Housing Delivery Faces Major Delays
"اپنی چھت اپنا گھر" سکیم تعطل کا شکار، سستے گھروں کی فراہمی میں شدید تاخیر
▫️اہداف مکمل نہ ہونے پر عالمی مالیاتی تعاون رک گیا، 25 ارب روپے قرض تاحال جاری نہ ہو سکے
لاہور | ری نیوز پاکستان "اپنی چھت اپنا گھر "سکیم حکومتی سطح پر سستے گھروں کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہونے کے باوجود شدید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ اہداف کے حصول میں ناکامی کے باعث منصوبے کے لیے متوقع مالی وسائل بروقت حاصل نہ ہو سکے، ج...
"اپنی چھت اپنا گھر "سکیم حکومتی سطح پر سستے گھروں کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہونے کے باوجود شدید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ اہداف کے حصول میں ناکامی کے باعث منصوبے کے لیے متوقع مالی وسائل بروقت حاصل نہ ہو سکے، جس سے اس کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق سکیم کے لیے مختص 25 ارب روپے کے قرض کا اجرا تاحال ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 90 ملین ڈالر کی رقم بھی جاری نہیں کی گئی۔ اس صورتحال نے منصوبے کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
مزید برآں، زمین کی عدم دستیابی اور محکمہ ماحولیات کی طرف سے منظوریوں میں تاخیر بھی منصوبے کی سست روی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی محدود ادارہ جاتی استعداد منصوبے کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں ڈی ایل آر سسٹم کے تحت متوقع 44 ملین ڈالر بھی حاصل نہ ہو سکے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید 52 ملین ڈالر کی رقم بدستور واجب الادا ہے، جس سے منصوبے کا مستقبل غیر یقینی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔