تاریخ اشاعت: April 6, 2026 - 11:40 AM
Balochistan Limits Timings for Markets, Wedding Halls and Restaurants, Notification Issued
بلوچستان میں مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار محدود، نوٹیفکیشن جاری
▫️توانائی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے جبکہ تقریبات اور ریسٹورنٹس 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایت
کوئٹہ | ری نیوز پاکستان حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ...
حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے کفایت شعاری اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق صوبے بھر میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند کر دیے جائیں گے، تاہم دواخانے، تندور اور نانبائی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شادی ہالز، ضیافت ہالز اور ہوٹلوں میں ہونے والی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ریستوران اور ہوٹل بھی اسی وقت تک بند کر دیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اقدامات میں تعاون کریں تاکہ توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔