ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں اہم پیش رفت، پہلے مرحلے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر آج کابینہ کمیٹی غور کرے گی

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں اہم پیش رفت، پہلے مرحلے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر آج کابینہ کمیٹی غور کرے گی

▫️فیسکو، گیپکو اور آئیسکو پہلے مرحلے میں شامل، گیپکو کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست جبکہ آئیسکو کیلئے 7 ستمبر مقرر

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت متوقع ہے، وفاقی کابینہ کی نجکاری سے متعلق کمیٹی آج پہلے مرحلے میں شامل فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے ری سٹرکچرنگ پلان اور سکیم آف ارینجمنٹ پر غور کرے گی۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے۔
پہلے مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو نجکاری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
نجکاری کمیشن بورڈ پہلے ہی ان تینوں کمپنیوں کے ری سٹرکچرنگ پلان اور سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری کی سفارش کر چکا ہے۔ یہ منصوبے 31 مارچ 2026 تک کے آڈٹ شدہ مالی حسابات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔
ری سٹرکچرنگ سے مراد کمپنیوں کے اثاثوں، واجبات اور مالی معاملات کو اس طرح دوبارہ منظم کرنا ہے کہ نجکاری کا عمل سرمایہ کاروں کیلئے قابل عمل اور حکومت کیلئے زیادہ فائدہ مند بنایا جا سکے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت حکومت کی ملکیت میں ایک خصوصی کمپنی، یعنی سپیشل پرپز وہیکل (SPV)، قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کمپنی کے ذریعے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے بعض مخصوص اثاثوں اور واجبات کو الگ کیا جائے گا تاکہ نجکاری کا مالی نظام بہتر بنایا جا سکے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا مقصد ان کی کارکردگی بہتر بنانا، بجلی کے نقصانات میں کمی لانا، انفراسٹرکچر کو جدید بنانا، صارفین کیلئے خدمات بہتر کرنا اور پاور سیکٹر کو طویل مدت میں مالی طور پر مستحکم بنانا ہے۔
فیسکو کی نجکاری میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی سامنے آئی ہے۔ اظہار دلچسپی جمع کرانے کی مدت مکمل ہونے تک 12 سرمایہ کاروں نے فیسکو کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص اور انتظامی کنٹرول حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ ان میں پاکستان کے آٹھ جبکہ ترکیہ کے تین اور چین کا ایک سرمایہ کار شامل ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق گیپکو کیلئے اظہار دلچسپی (EOI) جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ آئیسکو کیلئے سرمایہ کار 7 ستمبر 2026 تک اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔
پہلے مرحلے کی ان تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو حکومت کے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے پروگرام کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نجکاری کے اگلے مراحل، جن میں سرمایہ کاروں کی جانچ پڑتال اور تفصیلی مالی معلومات تک رسائی شامل ہے، مزید آگے بڑھ سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں