تاریخ اشاعت: June 30, 2026 - 9:45 AM
CBD Punjab Opens Sales Partner Registrations for Celestia IT and Office Tower After Grey Structure Completion
سی بی ڈی پنجاب نے گرے سٹرکچر مکمل ہونے کے بعد سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کیلئے سیلز پارٹنرز کی رجسٹریشن شروع کردی
▫️مارکیٹنگ فرمز، رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں، پراپرٹی کنسلٹنٹس، سیلز پروفیشنلز اور چینل پارٹنرز کو فلیگ شپ کمرشل منصوبے کیلئے مجاز سیلز پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے اپنے فلیگ شپ منصوبے سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کے گرے سٹرکچر کی تکمیل کے بعد مجاز سیلز پارٹنرز کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد منصوبے کی مارکیٹ رسائی کو وسعت دینا اور پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کیلئے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔
سی بی ڈی پنجاب نے ملک بھر کی مارکیٹنگ فرمز، رئیل اسٹیٹ ایجنسیوں، پراپرٹی کنسلٹنٹس، سیلز پروفیشنلز اور چینل پارٹنرز کو سیلز پارٹنرشپ پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق رجسٹرڈ پارٹنرز پنجاب کے ایک اہم ترین کمرشل منصوبے کی تشہیر اور سرمایہ کاروں کو پریمیم کاروباری مواقع سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور لاہور میں ڈی ایچ اے فیز 6 اور فیز 7 کے قریب واقع ہے اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا اہم حصہ ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی اور کمرشل ڈسٹرکٹ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ جدید آئی ٹی اور بزنس ہب کے طور پر ڈیزائن کئے گئے اس ٹاور میں پریمیم آفس سپیسز، سنٹرل ایچ وی اے سی سسٹم، ڈیجیٹل فساڈ، جدید بلڈنگ مینجمنٹ سسٹمز اور کمرشل انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا۔
سی بی ڈی پنجاب کے مطابق منصوبہ اب فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ اندرونی اور بیرونی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کمپنیوں، کارپوریٹ اداروں، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور ایسے سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم موقع بن چکا ہے جو لاہور کے تیزی سے ترقی کرتے کمرشل کوریڈور میں اعلیٰ معیار کی آفس سپیس کے خواہاں ہیں۔
سی بی ڈی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے کہا کہ سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کے گرے سٹرکچر کی تکمیل منصوبے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سی بی ڈی پنجاب کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت عالمی معیار کا کمرشل انفراسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، جدت کی حوصلہ افزائی ہو اور صوبے کی ڈیجیٹل معیشت مضبوط بنے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلز پارٹنرشپ پروگرام پاکستان کے نمایاں رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز کو ایک تاریخی کمرشل منصوبے کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ پروگرام سرمایہ کاروں کیلئے طویل المدتی قدر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ این ایس آئی ٹی سٹی کو پاکستان کے ایک بڑے ٹیکنالوجی، انوویشن اور بزنس ڈیسٹینیشن کے طور پر آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔
سی بی ڈی پنجاب کو توقع ہے کہ یہ منصوبہ لاہور کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مزید مضبوط کرے گا اور عالمی معیار کی جدید آفس سہولیات کے ذریعے معاشی سرگرمیوں، ٹیکنالوجی سے وابستہ کاروباروں اور صوبے میں مستقبل کی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔