تاریخ اشاعت: September 15, 2026 - 1:01 PM
China Signals Expanded CPEC 2.0 Cooperation With South Punjab
چین کا سی پیک 2.0 کے تحت جنوبی پنجاب سے تعاون بڑھانے کا اعلان
▫️چینی قونصل جنرل سن یان کا زراعت، صنعت اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر زور، مقامی آبادی کیلئے مزید ’’چھوٹے مگر خوبصورت‘‘ منصوبے شروع کرنے کی تجویز
ملتان | ری نیوز پاکستانچین نے سی پیک کے نئے مرحلے کے تحت جنوبی پنجاب کے ساتھ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے زراعت، صنعت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
چین نے سی پیک کے نئے مرحلے کے تحت جنوبی پنجاب کے ساتھ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے زراعت، صنعت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب قدرتی وسائل اور وسیع مارکیٹ کی نمایاں صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث خطے میں پاکستان اور چین کے درمیان عملی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ملتان کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ چین جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے ساتھ روابط مزید مضبوط کرنے اور سی پیک کے ’’2.0 اپ گریڈڈ ورژن‘‘ کو خطے کی معاشی اور ترقیاتی ضروریات کے مطابق آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔
سن یان کے مطابق آنے والے مرحلے میں زراعت اور صنعتی ترقی سمیت ایسے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے جو جنوبی پنجاب کی معیشت کو مضبوط بنانے اور مقامی سطح پر ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں۔
چینی قونصل جنرل نے سی پیک اور دوطرفہ تعاون کے تحت مزید ’’چھوٹے مگر خوبصورت‘‘ عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے پر بھی زور دیا، جن کے فوائد براہ راست مقامی آبادی تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ ایسے اقدامات بھی ضروری ہیں جو عام لوگوں کی زندگی میں عملی بہتری لائیں اور پاک چین تعاون کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل کریں۔
چین کی جانب سے جنوبی پنجاب پر بڑھتی توجہ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس میں صنعتی ترقی، زرعی جدیدکاری، ٹیکنالوجی اور عوامی خوشحالی کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
چینی حکام کے مطابق سی پیک 2.0 کا مقصد بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں کو اقتصادی ترقی اور عملی تعاون کے نئے مواقع سے جوڑنا بھی ہے۔