ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

تونسہ پن بجلی منصوبے کا دس سالہ مالی تنازع حل، چینی کمپنی کا ایس آئی ایف سی سے اظہار تشکر

تونسہ پن بجلی منصوبے کا دس سالہ مالی تنازع حل، چینی کمپنی کا ایس آئی ایف سی سے اظہار تشکر

▫️135 میگاواٹ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کے اخراجات کی واپسی کا معاملہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے بعد طے پاگیا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پنجاب میں 135 میگاواٹ کے تونسہ پن بجلی منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پر آنے والے اخراجات کی واپسی سے متعلق تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا معاملہ حل کر دیا گیا ہے، جس پر منصوب...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پنجاب میں 135 میگاواٹ کے تونسہ پن بجلی منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پر آنے والے اخراجات کی واپسی سے متعلق تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا معاملہ حل کر دیا گیا ہے، جس پر منصوبے سے وابستہ چینی کمپنی نے پاکستانی حکام اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار کو سراہا ہے۔
چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیو یونگ گانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ فزیبلٹی سٹڈی کے اخراجات کی واپسی کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا تھا، تاہم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مداخلت اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں اسے حل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
کمپنی کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے معاملے کو دوبارہ آگے بڑھانے اور پنجاب حکومت کے متعلقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوئی۔ چینی کمپنی نے اسے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے دیرینہ اور جائز معاملات حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر ادارہ جاتی رابطہ کاری کی ایک اہم مثال قرار دیا۔
تونسہ پن بجلی منصوبہ دریائے سندھ پر ضلع مظفرگڑھ میں تونسہ بیراج کے قریب تجویز کیا گیا ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت 135 میگاواٹ ہے۔ منصوبہ نجی شعبے کے ذریعے ترقی دینے کیلئے تیار کیا گیا تھا اور ماضی میں اس کیلئے مسابقتی بولی کا عمل بھی آگے بڑھایا گیا۔
سرکاری توانائی ریکارڈ کے مطابق تونسہ منصوبہ پنجاب میں مقامی اور قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ رہا ہے۔ منصوبے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے کے بعد نجی سرمایہ کار کے انتخاب کیلئے تجاویز طلب کرنے اور بولیوں کی جانچ سمیت مختلف مراحل پر کام کیا گیا۔
چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ نے کہا کہ طویل عرصے سے زیر التوا معاملے کا حل سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے پاکستان اور چین کے درمیان توانائی، خصوصاً پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
لیو یونگ گانگ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ قائم کرکے اس معاملے کو نتیجہ خیز انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی ادارہ جاتی معاونت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے مسائل بروقت حل کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
تونسہ منصوبے سے متعلق دیرینہ مالی معاملے کا حل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان مقامی اور قابل تجدید توانائی کے وسائل سے بجلی کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر توجہ دے رہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں