ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

جنگلات کی اراضی کسی نجی فرد کو الاٹ نہیں کی جا سکتی: سپریم کورٹ

جنگلات کی اراضی کسی نجی فرد کو الاٹ نہیں کی جا سکتی: سپریم کورٹ

▫️گجرات میں محکمہ جنگلات کی 666 کنال اراضی کی مبینہ نیلامی پر سوالات، اسسٹنٹ کمشنرز کو مکمل سرکاری ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ جنگلات کی اراضی کسی بھی نجی فرد کو قانونی طور پر الاٹ یا منتقل نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے گجرات میں محکمہ جنگلات کی 666 کنال اراضی کی مبینہ غیر قانونی نیلامی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گجرات اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنرز کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد مکمل سرکاری ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
مقدمہ محکمہ جنگلات کی 666 کنال اراضی سے متعلق ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے 1983ء میں نیلام کیا گیا تھا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل ثناء اللہ نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ نیلامی کو چار دہائیوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، تاہم حکومتی ریکارڈ اور سرکاری دستاویزات میں اس نیلامی کا کوئی ثبوت دستیاب نہیں۔
جسٹس عرفان سعادت نے استفسار کیا کہ اگر مذکورہ نیلامی میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں تو ذمہ دار افراد کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے تحت جنگلات کی اراضی محفوظ سرکاری ملکیت ہوتی ہے اور اسے کسی نجی فرد کے نام الاٹ یا منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی معاملے میں حکومتی طرزِعمل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر نیلامی غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھی تو اسے بعد ازاں اسی انداز میں منسوخ کیوں کیا گیا اور قانونی تقاضے پورے کیوں نہیں کیے گئے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں جنگلات کو پہلے ہی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جا چکا ہے، جبکہ بااثر افراد کے ملوث ہونے کی صورت میں متعلقہ ادارے اکثر کارروائی سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل اور سرکاری اراضی کے تحفظ میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا سکتی۔
دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ایک وکیل کی اس بات کی بھی تصحیح کی جس میں ان کے سابقہ منصب بطور سیشن جج کو ملازمت قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جج کسی سرکاری ملازمت پر نہیں بلکہ آئینی منصب پر فائز ہوتے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے مقدمے کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے گجرات اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر متنازع جنگل کی اراضی سے متعلق مکمل سرکاری ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔
اس مقدمے کو سرکاری جنگل کی اراضی کے تحفظ اور پرانی زمینوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ انتظامی بے ضابطگیوں کے احتساب کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالتی فیصلے کے آئندہ ایسے دیگر معاملات پر بھی وسیع اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں