ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

توانائی کے بڑھتے اخراجات: آئی پی پیز کی کوئلہ خریداری سے گھریلو بجلی مزید مہنگی

توانائی کے بڑھتے اخراجات: آئی پی پیز کی کوئلہ خریداری سے گھریلو بجلی مزید مہنگی

▫️نیپرا اور پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی درآمدی کوئلہ خریداری میں نمایاں خامیوں کی نشاندہی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نجی اور سرکاری ملکیت رکھنے والے آزاد بجلی پیدا کرنے والے ادارے (آئی پی پیز) درآمدی کوئلہ حکومت کی مسابقتی خریداری کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم مسابقتی نرخوں پر حاصل کر رہے ہیں، جس کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت اور بالآخر گھریلو صارفین کے بجلی بلوں پر اضافی بوجھ پڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اس معاملے کا دوبارہ جائزہ پاور ڈویژن اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے لیا گیا، جس میں بعض آئی پی پیز کی جانب سے درآمدی کوئلے کی خریداری کے طریقہ کار میں اہم خامیوں اور غیر مؤثر اقدامات کی نشاندہی کی گئی۔ چونکہ ایندھن کی لاگت ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کے نرخوں میں شامل کی جاتی ہے، اس لیے مہنگی خریداری کا اثر بالآخر صارفین کے بجلی بلوں پر منتقل ہو سکتا ہے۔
صورتحال اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب 660 میگاواٹ کے جامشورو پاور پلانٹ کے لیے حکومت کی جانب سے کوئلے کی حالیہ خریداری کے ٹینڈر میں سپلائر نے فی ٹن 7.12 ڈالر کی رعایت دی۔ اس کے برعکس بعض آئی پی پیز کے کوئلہ سپلائی معاہدوں میں صرف 20 سینٹ سے 50 سینٹ فی ٹن تک رعایت حاصل کی گئی۔
قیمتوں میں اس نمایاں فرق نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ آیا نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے کم ترین ممکنہ ایندھن کی قیمت کے حصول کے لیے مسابقتی بولی کے طریقہ کار سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں یا نہیں۔ پاور ڈویژن نے درآمدی کوئلے کی خریداری میں موجود خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خریداری کے عمل کو زیادہ مؤثر اور مسابقتی بنانے کے لیے نئی پالیسی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
جائزے کے مطابق سپلائرز کے درمیان زیادہ مسابقت اور بولیوں میں دی جانے والی رعایت کو زیادہ اہمیت دینے سے بجلی کی پیداوار کی لاگت کم کی جا سکتی ہے۔ حکام کے مطابق نئے اقدامات سے قومی خزانے کو سالانہ 38 کروڑ روپے تک کی بچت ممکن ہے۔
نیپرا اس سے قبل بھی ایک نجی پاور پلانٹ کی جانب سے کوئلے کی خریداری کے طریقہ کار کا جائزہ لے چکا ہے۔ ریگولیٹر نے چھ سالہ کوئلہ کی سپلائی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ اس معاہدے میں صرف 20 سے 50 سینٹ فی ٹن تک رعایت دی گئی، جبکہ بولیوں کا جائزہ مستقبل میں کوئلے کی متوقع قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔
نیپرا کے مطابق بولیوں کی جانچ کے لیے مستقبل کی متوقع کوئلہ کی قیمتوں پر انحصار سپلائرز کے درمیان مؤثر مسابقت کو محدود کر سکتا ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہتا ہے۔ اس طریقہ کار کے باعث سپلائرز کو بولی کے مرحلے پر زیادہ رعایت دینے کی ترغیب بھی کم ہو سکتی ہے۔
ریگولیٹر نے اس امر کی نشاندہی کی کہ اگر بولیوں کا جائزہ مستقبل کی متوقع قیمتوں کے بجائے سپلائرز کی جانب سے پیش کی جانے والی حقیقی رعایتوں کو زیادہ اہمیت دے کر لیا جاتا تو زیادہ مسابقتی پیشکشیں حاصل کی جا سکتی تھیں۔
درآمدی ایندھن کی خریداری کے یہ معاملات بجلی صارفین کے لیے اس لیے اہم ہیں کہ ایندھن کی لاگت بالآخر بجلی کے ٹیرف کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔ کوئلے کی خریداری میں غیر ضروری اضافی اخراجات بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت میں اضافہ کرتے ہیں، جس کا اثر ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے صارفین تک پہنچ سکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے تازہ پالیسی اقدامات کا مقصد صرف آئی پی پیز کی کوئلہ خریداری میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانا نہیں بلکہ بجلی کے پورے پیداواری نظام میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا بھی ہے۔ اگر ان اقدامات پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا گیا تو زیادہ مسابقتی انداز میں کوئلے کی خریداری سے بجلی کی پیداواری لاگت vکم ہونے اور صارفین پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے منتقل ہونے والے مالی بوجھ میں کمی کی توقع کی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں