تاریخ اشاعت: March 27, 2026 - 10:51 AM
Evacuee Trust Property Board Faces Challenges in Recovering Over Rs1 Billion Dues
متروکہ وقف املاک بورڈ کو ایک ارب سے زائد واجبات کی وصولی میں مشکلات
▫️وصولی کی شرح صرف 38 فیصد رہ گئی، چیئرمین کا ناقص کارکردگی پر نوٹس
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کو ایک ارب 13 کروڑ 83 لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم وصولی کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے، جو طویل عرصے سے بقایا چلے آ رہے ہیں۔ ملک کے 26 اضلاع میں مجموعی طور پر 18,808 نادہندگان نے واجبات...
متروکہ وقف املاک بورڈ کو ایک ارب 13 کروڑ 83 لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم وصولی کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے، جو طویل عرصے سے بقایا چلے آ رہے ہیں۔ ملک کے 26 اضلاع میں مجموعی طور پر 18,808 نادہندگان نے واجبات ادا نہیں کیے، جس کے باعث ادارے کی مالی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔
دستاویزات کے مطابق مارچ اور اپریل 2026 کے دوران 29,815 کرایہ کے بل جاری کیے گئے، تاہم ان میں سے صرف 11,383 افراد نے ادائیگی کی، جس سے وصولی کی شرح محض 38 فیصد رہی۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
دریں اثنا، انچارج ویجیلنس سیل عمران عارف جنجوعہ نے تمام ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے واجبات اور کرایہ کی عدم وصولی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریکوری یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔