تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 11:50 AM
FBR Faces Rs187 Billion Revenue Shortfall in March, Falls Short of Target
ایف بی آر کو مارچ میں 187 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال، ہدف پورا نہ ہوسکا
▫️رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی شارٹ فال 610 ارب روپے تک پہنچ گیا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مارچ 2026 کے دوران ٹیکس محصولات میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ادارہ مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ذرائع کے مطابق مارچ کے لیے مقررہ 1367 ارب روپے کے ہدف کے ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مارچ 2026 کے دوران ٹیکس محصولات میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ادارہ مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ذرائع کے مطابق مارچ کے لیے مقررہ 1367 ارب روپے کے ہدف کے برعکس ایف بی آر صرف 1180 ارب روپے ہی جمع کر سکا، جس کے نتیجے میں 187 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں، رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران بھی محصولات کے اہداف پورے نہ ہو سکے۔ اس عرصے کے لیے 9915 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم ایف بی آر 9305 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب رہا، جس سے مجموعی شارٹ فال بڑھ کر 610 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محصولات میں یہ کمی حکومتی مالی اہداف کے لیے چیلنج بن سکتی ہے، جبکہ آئندہ مہینوں میں ٹیکس وصولیوں میں بہتری لانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔