تاریخ اشاعت: April 3, 2026 - 10:45 AM
FBR Issues Clarificatory Notification on Implementation of Withholding Tax on Property
ایف بی آر: پراپرٹی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ بارے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری
▫️سیکشن 7F کے تحت ٹیکس ذمہ داری پوری کرنے والے بلڈرز، ڈویلپرز سے مزید ٹیکس وصولی کا اصول وضع کردیا گیا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے واضح کر دیا کہ اگر کوئی بلڈر یا ڈویلپر سیکشن انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے واضح کر دیا کہ اگر کوئی بلڈر یا ڈویلپر سیکشن انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7F کے تحت اپنی ٹیکس ذمہ داری پوری کر چکا ہے اور اس کی کوئی دوسری قابلِ ٹیکس آمدن موجود نہیں، تو وہ سیکشن 236C کے تحت ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹ حاصل کر سکتا ہے۔
نئے جاری کردہ وضاحتی نوٹیفکیشن کے مطابق جو افراد سیکشن 7F کے تحت ٹیکس ادا کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی ان سے سیکشن 236C کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لیا جا رہا ہے، اس سے ان پر اضافی مالی دباؤ پڑ رہا تھا اکیونکہ وہ پہلے ہی ایک مخصوص اور فکسڈ نظام کے تحت اپنا ٹیکس ادا کر چکے ہوتے ہیں ،اب ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی بلڈر یا ڈیولپر سیکشن 7F کے تحت اپنی ٹیکس ذمہ داری پوری کر چکا ہے اور اس کی کوئی دوسری قابلِ ٹیکس آمدن موجود نہیں، تو وہ سیکشن 236C کے تحت ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹ حاصل کر سکتا ہے۔