تاریخ اشاعت: April 3, 2026 - 7:45 PM
FBR Proposes Tax on Foreign-based Social Media Accounts, Tightens Monitoring of Digital Income
ایف بی آر کا بیرونِ ملک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، ڈیجیٹل آمدنی کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ
▫️یوٹیوب سمیت تمام مونیٹائزڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی آمدنی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مجوزہ ایس آر او جاری
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک مجوزہ ایس آر او جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے باہر موجود سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خاص طور پر وہ اکاؤنٹس جن کے پاکستان میں بڑ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک مجوزہ ایس آر او جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے باہر موجود سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خاص طور پر وہ اکاؤنٹس جن کے پاکستان میں بڑی تعداد میں سبسکرائبرز موجود ہیں۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق ایسے غیر مقیم افراد یا اکاؤنٹس جن کے پاکستان میں ایک ٹیکس سال کے دوران 50 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہوں، یا ایک سہ ماہی میں 12,250 سے زائد سبسکرائبرز یا فالوورز ہوں، انہیں پاکستان میں "نمایاں معاشی موجودگی" رکھنے والا تصور کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق یہ شق سیکشن (3B)(b)101 کے تحت لاگو ہوگی، جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن کو باقاعدہ ٹیکس نظام کے دائرے میں لانا ہے۔
اس اقدام کے تحت یوٹیوب اور دیگر مونیٹائزڈ سوشل میڈیا چینلز سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ بیرونِ ملک سے پاکستان میں حاصل ہونے والی ڈیجیٹل آمدنی کو بھی منظم طریقے سے ریگولیٹ کیا جا سکے۔