ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

ایف جی ای ایچ اے نے ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیز کردیا، الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ جلد دینے کا فیصلہ

ایف جی ای ایچ اے نے ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیز کردیا، الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ جلد دینے کا فیصلہ

▫️ایگزیکٹو بورڈ کا ایف-14، ایف-15، مارگلہ آرچرڈ سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ، وزیر ہاؤسنگ کی بروقت تکمیل اور قبضہ دینے کے عمل میں تیزی کی ہدایت

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے جاری ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیز کرنے اور موجودہ الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ جلد دینے کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے جاری ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیز کرنے اور موجودہ الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ جلد دینے کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد منصوبوں کی بروقت تکمیل، الاٹیز کو سہولیات کی فراہمی اور وفاقی ہاؤسنگ شعبے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
یہ فیصلے وزارت ہاؤسنگ و ورکس میں منعقدہ ایف جی ای ایچ اے کے 52ویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کی، جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ و ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال اور بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایف جی ای ایچ اے کے جاری ہاؤسنگ منصوبوں، حالیہ پیش رفت، حال ہی میں مکمل ہونے والی کامیاب نیلامی اور اتھارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کامیاب نیلامی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف جی ای ایچ اے کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اتھارٹی کے ہاؤسنگ منصوبوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ و ورکس اور ایف جی ایچ اے کی مربوط کوششیں حکومت کی ہاؤسنگ پالیسی کے تحت شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ نے ایف-14، ایف-15، ڈی ایچ اے کے اشتراک سے مارگلہ آرچرڈ سمیت دیگر ہاؤسنگ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ایف جی ای ایچ اے کے موجودہ الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ جن الاٹیز کو پلاٹ الاٹ کیے جا چکے ہیں، انہیں مطلوبہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد جلد از جلد قبضہ فراہم کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں شامل درخواست گزاروں کے لیے نئی ہاؤسنگ سکیمیں متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے، تاکہ اہل سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔
انہوں نے زیر التوا ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیز کرنے اور انہیں عملی مرحلے اور تکمیل کی جانب لے جانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اور وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ احسن خان چیمہ کی وزارت ہاؤسنگ و ورکس سے متعلق امور میں خدمات کو بھی سراہا گیا۔ بالخصوص نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کی تیاری اور وزارت سے متعلق اہم پالیسی و انتظامی معاملات میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر وزارت ہاؤسنگ و ورکس اور ایف جی ای ایچ اے نے جاری ہاؤسنگ منصوبوں کی بروقت تکمیل، نئی سکیموں کے اجرا، الاٹیز کو کم سے کم وقت میں سہولیات اور پلاٹوں کا قبضہ فراہم کرنے اور اتھارٹی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں