ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

جائیداد کی فروخت سے حاصل منافع پر کیپیٹل گینز قانون کے تحت ٹیکس عائد ہوگا: اسلام آباد ہائیکورٹ

جائیداد کی فروخت سے حاصل منافع پر کیپیٹل گینز قانون کے تحت ٹیکس عائد ہوگا: اسلام آباد ہائیکورٹ

▫️عدالت نے قرار دیا کہ 37 (1اے) کا اطلاق اس بات پر منحصر نہیں کہ متعلقہ لین دین کاروباری سرگرمی ہے یا نہیں

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت کیپیٹل گینز کی شقوں کے مطابق ٹیکس کے دائرے میں آئے گا، نہ کہ اسے کاروباری آمدن تصو...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت کیپیٹل گینز کی شقوں کے مطابق ٹیکس کے دائرے میں آئے گا، نہ کہ اسے کاروباری آمدن تصور کیا جائے گا۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ سیکشن 37(1A)، جو خاص طور پر غیر منقولہ جائیداد پر کیپیٹل گینز کے ٹیکس سے متعلق ہے، سیکشن 18 کی عمومی شقوں (کاروباری آمدن) پر فوقیت رکھتا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ حتیٰ کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ جائیداد سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہو، تب بھی اس طرح کے منافع پر ٹیکس کے لیے مخصوص شق ہی لاگو ہوگی۔
یہ فیصلہ ایک ریفرنس درخواست پر دیا گیا، جس میں اپیلیٹ ٹربیونل اِن لینڈ ریونیو کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں جائیداد کی فروخت سے حاصل آمدن کو کاروباری آمدن قرار دیا گیا تھا۔ ٹربیونل نے ٹیکس حکام کے اس مؤقف کو برقرار رکھا تھا کہ یہ منافع سیکشن 18 کے تحت ٹیکس کے قابل ہے۔
یہ کیس ایک انفرادی ٹیکس دہندہ سے متعلق تھا جس نے ٹیکس سال 2015 کے لیے 2 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے کیپیٹل گینز ظاہر کیے تھے۔ بعد ازاں اس کے اکاؤنٹس آڈٹ کے لیے منتخب کیے گئے، جس کے بعد ٹیکس حکام نے اس منافع کو کاروباری آمدن قرار دے کر نوٹسز جاری کیے۔
کارروائی کے دوران ٹیکس دہندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار میں ملوث نہیں ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی ظاہر کردہ کاروباری آمدن زرعی سرگرمیوں، بشمول فصلوں، درختوں اور مویشیوں کی فروخت سے متعلق ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ سیکشن 37(1A) ایک مخصوص شق ہے جو صرف غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے حاصل منافع پر لاگو ہوتی ہے، اس لیے یہ کاروباری آمدن سے متعلق عمومی شقوں پر غالب آئے گی۔ عدالت نے مزید کہا کہ اس شق کا اطلاق اس بات پر منحصر نہیں کہ متعلقہ لین دین کاروباری سرگرمی ہے یا نہیں۔
فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2021 کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیز پر جائیداد کے لین دین سے متعلق ٹیکس کی ترامیم اس کیس پر لاگو نہیں ہوتیں، کیونکہ یہ معاملہ ایک انفرادی ٹیکس دہندہ کا تھا۔
عدالت نے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالتوں نے قانونی نکات کی غلط تشریح کی، اور یہ اعادہ کیا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے حاصل منافع پر ٹیکس سیکشن 37(1A) کے تحت ہی عائد کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں