تاریخ اشاعت: April 11, 2026 - 10:40 AM
Governor Gilgit-Baltistan Meets Minister for Communications, Discusses New Motorway Project
گورنر گلگت بلتستان کی وزیر مواصلات سے ملاقات، نئے موٹر وے منصوبے پر تبادلہ خیال
▫️مانسہرہ، ناران، کاغان اور بابوسر ٹاپ کو جلکھنڈ سے ملانے کا یہ منصوبہ قراقرم ہائی وے کا متبادل روٹ فراہم کرے گا، علیم خان
اسلام آباد| ری نیوز پاکستان گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے جمعرات کے روز وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے ملاقات کی، جس میں خطے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات...
گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے جمعرات کے روز وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے ملاقات کی، جس میں خطے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مانسہرہ، ناران، کاغان اور بابوسر ٹاپ کو جلکھنڈ سے ملانے والے مجوزہ موٹروے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ یہ منصوبہ قراقرم ہائی وے کا متبادل روٹ فراہم کرے گا اور سفری فاصلے میں تقریباً 100 کلومیٹر تک کمی لائے گا، جس سے مسافروں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موٹروے کی تعمیر سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحتی مقامات پر سڑکوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے اور مقامی افراد کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے معیاری انفراسٹرکچر کی تعمیر جاری رکھی جائے گی، خاص طور پر شمالی علاقوں میں سڑکوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے جاری تعاون کو سراہا۔