ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1322 news articles

مری میں شدید برفباری اور برفانی طوفان  کا خدشہ، مری پولیس نے مری آنے والوں کے لیے 10 نکاتی ٹریفک و سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

مری | ری نیوز پاکستان مری اور گرد و نواح کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی طوفان (blizzard) کے خدشے کے پیش نظر مری پولیس نے جمعرات کے روز 10 نکاتی ٹریفک اور سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز ...

مری | ری نیوز پاکستان مری اور گرد و نواح کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی طوفان (blizzard) کے خدشے کے پیش نظر مری پولیس نے جمعرات کے روز 10 نکاتی ٹریفک اور سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ مری پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر پولیس فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام سے موسم کی شدت میں اضافے اور شدید برفباری کے ساتھ برفانی طوفان کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں اور سیاحوں کے لیے احتیاط نہایت ضروری ہو گئی ہے۔ جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران مری کا غیر ضروری سفر مؤخر کیا جائے۔ تاہم جن افراد کے لیے سفر ناگزیر ہو، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو مکمل طور پر موسم سرما کے مطابق تیار رکھیں، سنو چینز کا استعمال یقینی بنائیں اور ایندھن کی ٹینکیاں مکمل بھری رکھیں تاکہ ممکنہ ٹریفک بندش یا تاخیر کی صورت میں مشکلات سے بچا جا سکے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ طویل ٹریفک رکاوٹ کے دوران گاڑی کے ہیٹر کا محتاط استعمال کیا جائے اور کاربن مونو آکسائیڈ کے خطرے سے بچاؤ کے لیے کھڑکیاں قدرے کھلی رکھی جائیں۔ ڈرائیورز کو رفتار کم رکھنے، محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے اور کم حدِ نگاہ اور برف سے ڈھکی پھسلن والی سڑکوں کے باعث رات کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق مرکزی شاہراہوں اور کھڑی ڈھلوانوں پر گاڑیاں کھڑی کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کو صرف مخصوص پارکنگ مقامات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ دھند کی صورت میں ہیڈلائٹس کے استعمال اور ہیزرڈ لائٹس صرف ہنگامی صورتحال میں استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ مری پولیس نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر مکمل عمل کریں، چیک پوسٹس پر تعاون کریں اور روانگی سے قبل موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پولیس ہیلپ لائن 15 یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شدید برفباری اور برفانی طوفان کے خدشے کے باعث حکام نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر مری کی جانب جانے والی عام ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا ہے جبکہ صورتحال معمول پر آنے تک آمدورفت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں