تاریخ اشاعت: September 10, 2026 - 12:01 PM
IPPs Receive Rs 294 Billion in 11 Months, Including Rs 156 Billion in Payments for Unproduced Electricity
آئی پی پیز کو 11 ماہ میں 2 کھرب 94 ارب کی ادائیگی، بجلی نہ بنانے کے ایک کھرب 56 ارب بھی شامل
▫️پاور سیکٹر میں کیپسٹی ادائیگی، بجلی کی پیداواری لاگت اور گردشی قرضے پر جاری بحث ایک بار پھر نمایاں
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 26- 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران آئی پی پیز کو 2 کھرب 93 ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 26- 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران آئی پی پیز کو 2 کھرب 93 ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
وزارت توانائی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جولائی 2025 سے مئی 2026 تک آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں میں ایک کھرب 16 ارب 80 کروڑ روپے توانائی کی ادائیگیوں جبکہ 1 کھرب 56 ارب 50 کروڑ روپے کیپسٹی چارجنگ کی مد میں شامل تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 کی بجلی کی بلنگ اس مرحلے پر مکمل نہیں ہوئی تھی، اس لیے مالی سال 26-2025 کے دوران آئی پی پیز کو کی جانے والی مجموعی ادائیگی کی حتمی رقم اس کے بعد مزید واضح ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی بجٹ 27-2026 میں حکومت نے آئی پی پیز کی ادائیگی کے لیے 252 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ تاہم یہ رقم بجٹ میں مختص رقم ہے اور اسے موجودہ دنوں میں کی جانے والی نئی ادائیگی قرار دینا درست نہیں ہوگا۔
آئی پی پیز کو ہونے والی بھاری ادائیگیاں پاکستان کے پاور سیکٹر میں کیپسٹی ادائیگی، بجلی کی پیداواری لاگت اور گردشی قرضے کے مسئلے پر جاری بحث کو ایک بار پھر نمایاں کر رہی ہیں۔
حکومت پہلے ہی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی اور بجلی کے شعبے کے مالی بوجھ میں کمی کے لیے مختلف اقدامات کر چکی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں صارفین اور قومی خزانے پر مجموعی طور پر 3.4 ٹریلین روپے کا مالی بوجھ کم کیا گیا ہے۔