ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1328 news articles

اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے زیرو ٹیکس ہوٹل پالیسی کی تیاری، بڑے تفریحی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے زیرو ٹیکس ہوٹل پالیسی کی تیاری، بڑے تفریحی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

▫️فائیو سٹار ہوٹلوں کے قیام کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کو راغب کرنے کا فیصلہ، مارگلہ ہلز کے دامن میں 1000 ایکڑ پر عوامی پارک قائم ہوگا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سیاحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے زیرو ٹیکس ہوٹل پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تفریحی اور شہری ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ فیصلے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے، جس میں شہر میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حکام نے بتایا کہ مجوزہ زیرو ٹیکس ہوٹل پالیسی کا مقصد عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت جوائنٹ وینچر ماڈل پر فائیو سٹار ہوٹلوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ دارالحکومت میں جدید معیار کی ہوٹلنگ سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
اجلاس کے دوران ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے اشتراک سے زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب، مارگلہ ہلز کے دامن میں 1000 ایکڑ پر محیط ایک بڑے عوامی پارک کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اس منصوبے کا مقصد اسلام آباد میں تفریحی مقامات میں اضافہ کرنا اور شہر کو عالمی معیار کے عوامی سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر زور دیا کہ اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر کے طور پر ترقی دی جائے، جہاں جدید انفراسٹرکچر، بہتر شہری سہولیات اور معیاری تفریحی مواقع دستیاب ہوں۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں اراضی اور جائیدادوں کا مکمل اور جامع سروے سروے آف پاکستان کے ذریعے کرایا جائے گا تاکہ ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کو ہدایت دی گئی کہ آئندہ لینڈ آکشنز کیلئے ایک خصوصی مارکیٹنگ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کیلئے ایک جدید کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں