ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین سروس کا آغاز، سریاب تا کچلاک ریلوے کوریڈور بحال، سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن، تعمیر و مرمت کر دی گئی

کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین سروس کا آغاز، سریاب تا کچلاک ریلوے کوریڈور بحال، سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن، تعمیر و مرمت کر دی گئی

▫️ 3 ارب روپے کی لاگت سے ریلوے ٹریک 120 روز میں اپ گریڈ، کچلاک، کوئٹہ اور سریاب سمیت 7 اسٹیشن سروس کا حصہ

کوئٹہ | ری نیوز پاکستانبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سریاب اور کچلاک کے درمیان 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو بحال اور اپ گریڈ کرکے شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کوریڈو...

کوئٹہ | ری نیوز پاکستان
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سریاب اور کچلاک کے درمیان 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو بحال اور اپ گریڈ کرکے شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کوریڈور فعال کیا گیا ہے۔ سروس کا افتتاح 29 ستمبر کو وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا۔

حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلوے کے اشتراک سے مکمل کیے گئے منصوبے پر تقریباً 3 ارب روپے لاگت آئی جبکہ حکام کے مطابق 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک کو ریکارڈ 120 روز میں بحال اور اپ گریڈ کیا گیا۔ منصوبے کا مقصد کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے درمیان شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

جناح پیپلز ٹرین کے ابتدائی روٹ میں سات اسٹیشن شامل ہیں جن میں کچلاک، بلیلی، شیخ مندا، جی او آر ہالٹ، کوئٹہ، لورہ کاریز ہالٹ اور سریاب شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت مختلف سٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کیلئے تعمیر و بحالی کے کام بھی کیے گئے ہیں۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق سریاب اور کچلاک سٹیشنوں پر نئے ٹرن ٹیبلز نصب کیے گئے جبکہ دونوں سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن بھی کی گئی۔ شیخ مندا سٹیشن پر بہتری کے کام، بلیلی سٹیشن پر تعمیر و اپ گریڈیشن اور جی او آر ہالٹ پر تعمیر نو، سولرائزیشن، بجلی کے کام اور نئی نشستوں کی تنصیب مکمل کی گئی۔ کوئٹہ سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور لورہ کاریز ہالٹ کی تعمیر و تکمیل بھی منصوبے میں شامل تھی۔

جناح پیپلز ٹرین کے کوچز پاکستان ریلوے کی کیرج فیکٹری اسلام آباد میں چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیار کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے طلبہ، ملازمین، تاجروں، خواتین، بچوں، مزدوروں اور دیگر روزمرہ مسافروں کو کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے درمیان آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

نئے پبلک ٹرانسپورٹ کوریڈور سے کوئٹہ کے مختلف رہائشی علاقوں اور روزگار و تجارتی مراکز کے درمیان رابطہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔ اربن انفراسٹرکچر کے تناظر میں سریاب، کچلاک اور راستے میں آنے والے علاقوں کو براہ راست ریلوے رسائی حاصل ہونے سے روزمرہ آمدورفت کے متبادل میں اضافہ ہوگا۔

رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے اس منصوبے کے ممکنہ اثرات سٹیشنوں کے قریب واقع علاقوں تک زیادہ محدود رہنے کا امکان ہے، تاہم جائیداد کی قیمتوں پر حتمی اثر کا انحصار سروس کی باقاعدگی، مسافروں کی تعداد، سفری اوقات اور مستقبل میں روٹ کی توسیع پر ہوگا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے مستقبل میں سروس کو مزید وسعت دینے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جبکہ بوسٹن انڈسٹریل اسٹیٹ کی جانب ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پر کام شروع ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ طویل مدتی منصوبوں میں سروس کو پشین اور مستونگ تک توسیع دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

سرکاری اعلان کے مطابق جناح پیپلز ٹرین بلوچستان میں جدید، محفوظ، سستی اور قابل اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے ایک نیا ریلوے کوریڈور متعارف کراتی ہے، جس سے کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے درمیان شہری رابطے کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں