ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

کراچی آئی ٹی پارک کیلئے دو ٹینڈرز ناکام، تیسرا ٹینڈر 15 نومبر کو جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی آئی ٹی پارک کیلئے دو ٹینڈرز ناکام، تیسرا ٹینڈر 15 نومبر کو جاری کرنے کا فیصلہ

▫️ 41 ارب کے منصوبے کیلئے کوریائی کمپنیوں سے 4 جنوری تک بولیاں طلب کی جائیں گی، تعمیراتی کام جون میں شروع کرنے کا نیا ہدف مقرر

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے کراچی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کیلئے دو مرتبہ ٹینڈرنگ کا عمل ناکام ہونے کے بعد تیسرا ٹینڈر 15 نومبر 2026 کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ منصوبے کیلئے اہل کوریائی کمپنیوں سے ...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان

وفاقی حکومت نے کراچی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کیلئے دو مرتبہ ٹینڈرنگ کا عمل ناکام ہونے کے بعد تیسرا ٹینڈر 15 نومبر 2026 کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ منصوبے کیلئے اہل کوریائی کمپنیوں سے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جنوری 2027 مقرر کردی گئی ہے۔ مسلسل تاخیر کے باعث منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کرنے کا نیا ہدف جون 2027 مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کراچی آئی ٹی پارک کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹر کے انتخاب کا طریقہ کار دوبارہ مرتب کیا ہے تاکہ دو سابقہ کوششوں کی ناکامی کے بعد تیسرے مرحلے میں بولیوں کی وصولی اور کنٹریکٹ کی منظوری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا جاسکے۔

منصوبے کیلئے پہلے دو ٹینڈرز میں کسی بھی اہل کمپنی کی جانب سے بولی جمع نہیں کرائی گئی تھی، جس کے باعث تعمیراتی کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کا عمل التوا کا شکار رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرا ٹینڈر جاری کرنے سے قبل بولی کی دستاویزات اور ریکویسٹ فار پروپوزل کا آزادانہ جائزہ لیا جائے گا، جس کیلئے 25 اکتوبر 2026 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس مقصد کیلئے ایک آزاد کنسٹرکشن کنٹریکٹس کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ٹینڈر کی دستاویزات، کنٹریکٹ کی شرائط اور دیگر متعلقہ تقاضوں کا جائزہ لے گا۔

منصوبے کی پراجیکٹ ریویو اینڈ سٹیئرنگ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ تیسرے ٹینڈر کے اجرا سے پہلے تمام متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے تاکہ بولی کے عمل میں ممکنہ انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت 15 نومبر تک پراجیکٹ ریویو کمیٹی اور کوریا کے ایگزم بینک سے دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس کے بعد تمام اہل کوریائی کمپنیوں کیلئے اوپن مسابقتی بولی کا عمل اختیار کیا جائے گا، جس میں مقررہ شرائط پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ٹینڈر کے تحت تکنیکی بولیوں کا جائزہ منصوبے کی پراجیکٹ ٹیکنیکل کمیٹی لے گی جبکہ مالی بولیوں کی جانچ پڑتال الگ مرحلے میں کی جائے گی۔

بولیوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد پراجیکٹ سٹیئرنگ اینڈ ریویو کمیٹی حتمی سفارشات کا جائزہ لے گی اور کامیاب بولی کی منظوری کیلئے متعلقہ دستاویزات کورین ایگزم بینک کو ارسال کی جائیں گی۔

منصوبے کے نظرثانی شدہ شیڈول میں 25 مارچ 2027 تک تعمیراتی معاہدے پر دستخط کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد منتخب کنٹریکٹر بینک گارنٹی اور دیگر ضروری تقاضے مکمل کرے گا تاکہ جون 2027 میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔

کراچی آئی ٹی پارک وفاقی حکومت کے اہم ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر منصوبوں میں شامل ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کو فروغ دینا، ملکی و غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کیلئے جدید دفتری سہولیات فراہم کرنا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

منصوبے کی منظوری قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 4 جون 2021 کو دی تھی، جبکہ 7 نومبر 2022 کو کراچی میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔

منظور شدہ ابتدائی تخمینے کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت 186.658 ملین امریکی ڈالر، یعنی اس وقت تقریباً 41 ارب 39 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

اس لاگت میں کوریا کے ایگزم بینک کی جانب سے 158.416 ملین ڈالر قرض جبکہ حکومت پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 28.242 ملین ڈالر کے مساوی مقامی حصہ شامل تھا۔

کراچی آئی ٹی پارک جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جہاں جدید دفتری عمارت، ڈیٹا سینٹرز، آئی ٹی کمپنیوں کیلئے ورکنگ سپیس، ٹیکنالوجی کی تربیت اور دیگر کاروباری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کراچی آئی ٹی پارک کی تکمیل کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباروں کی ترقی اور عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں ملکی کمپنیوں کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سمجھا جارہا ہے۔

تاہم اس اہم منصوبے کی بروقت تعمیر کا انحصار اب تیسرے ٹینڈر کی کامیابی، کورین ایگزم بینک کی منظوری اور تعمیراتی کنٹریکٹ کو مقررہ شیڈول کے مطابق حتمی شکل دینے پر ہوگا
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں