تاریخ اشاعت: April 2, 2026 - 3:35 PM
KMC Denies Approving Land Use Change for Gul Plaza
کے ایم سی نے گل پلازہ کے لینڈ یوز میں تبدیلی کی منظوری دینے کی تردید کر دی
▫️ لینڈ یوز شرائط کی تعمیل سے متعلق کسی آڈٹ یا جائزے کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں، رپورٹ ریونیو بورڈ
کراچی | ری نیوز پاکستان کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میونسپل کمشنر نے گل پلازہ آتشزدگی سانحے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ عمارت کے لینڈ یوز میں کسی قسم کی تبدیلی کی کبھی منظوری نہیں دی گئی۔ کمیش...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میونسپل کمشنر نے گل پلازہ آتشزدگی سانحے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ عمارت کے لینڈ یوز میں کسی قسم کی تبدیلی کی کبھی منظوری نہیں دی گئی۔
کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں میونسپل کمشنر نے بتایا کہ یہ وضاحت سرکاری ریکارڈ کے تفصیلی داخلی جائزے کے بعد فراہم کی گئی۔ کمیشن نے اس سے قبل عمارت کی اراضی کے سٹیٹس سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔
جواب کے مطابق کے ایم سی کے ڈائریکٹر لینڈ کی رپورٹ میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی منظوری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ مزید کہا گیا کہ جب سے یہ زمین کے ایم سی کے انتظامی کنٹرول میں آئی ہے، اس کی حیثیت میں کسی تبدیلی کا کوئی اندراج سرکاری ریکارڈ میں موجود نہیں۔
جواب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ نتائج لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مکمل جائزے کی بنیاد پر اخذ کیے گئے ہیں اور اس مؤقف سے کسی دیگر قانونی کارروائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
دوسری جانب بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر نے بھی جوڈیشل کمیشن میں ایک علیحدہ رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں گل پلازہ کی زمین کی ملکیت اور ریکارڈ کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پلاٹ اصل میں صوبائی حکومت کی ملکیت ہے جبکہ کے ایم سی کو اس پر صرف محدود انتظامی اور مالی اختیارات حاصل تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اصل لینڈ یوز شرائط کی تعمیل سے متعلق کسی آڈٹ یا جائزے کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔ بی او آر کی رپورٹ ڈسٹرکٹ رجسٹرار کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈز کے ایم سی اور مختیارکار صدر سے حاصل کردہ ریکارڈ کی بنیاد پر مرتب کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً 8,128 مربع گز پر مشتمل یہ زمین ابتدائی طور پر کراچی میونسپلٹی کی ملکیت کے طور پر درج ہے۔