ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

صوبہ خیبرپختونخوا: محکمہ بہبود آبادی میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے نفاذ کی جانب پیش رفت

صوبہ خیبرپختونخوا: محکمہ بہبود آبادی میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے نفاذ کی جانب پیش رفت

▫️ڈیجیٹل تبدیلی سے بہتر منصوبہ بندی، وسائل کے مؤثر استعمال اور مستقبل کی شہری ترقی کے اقدامات کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع

پشاور | ری نیوز پاکستانخیبرپختونخوا محکمہ بہبود آبادی نے صوبے بھر میں انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے، فیلڈ نگرانی کو مؤثر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور مانیٹرنگ فریم ورک پر ہونے والی پیش رفت ...

پشاور | ری نیوز پاکستان
خیبرپختونخوا محکمہ بہبود آبادی نے صوبے بھر میں انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے، فیلڈ نگرانی کو مؤثر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور مانیٹرنگ فریم ورک پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ بہبود آبادی کے ڈیجیٹل نظام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی طفیل انجم نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بہبود آبادی، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر پی ایم ای، ڈیموگرافر اور ریسرچ و آئی ٹی ٹیم کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ریسرچ اینڈ آئی ٹی ٹیم نے محکمہ میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام کو بتایا گیا کہ محکمہ کی تقریباً 90 فیصد سرگرمیاں اور دفتری امور پہلے ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں محکمہ کے مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والے موجودہ ڈیجیٹل نظام کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتظامی اور فیلڈ آپریشنز میں ٹیکنالوجی کے مزید مؤثر استعمال کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کا ایک اہم موضوع فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی، خاص طور پر سروس ڈیلیوری پوائنٹس (SDPs) پر تعینات عملے کی حاضری اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام تیار کرنا تھا۔ حکام نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ایسا شفاف اور قابل اعتماد نظام ہونا چاہیے جو فیلڈ آپریشنز سے متعلق بروقت معلومات فراہم کر سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی طفیل انجم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ محکمہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ نظام عملے کی نگرانی، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فیلڈ اسٹاف کی حاضری اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے موبائل بیسڈ ایپلیکیشن تیار کرنے یا پہلے سے دستیاب کسی موزوں نظام کو اپنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ مجوزہ نظام کے تحت فیلڈ عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران موبائل ڈیوائسز کے ذریعے حاضری درج کر سکے گا۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل مانیٹرنگ فریم ورک کے ذریعے اعلیٰ افسران کو عملے کی موجودگی، فیلڈ سرگرمیوں اور سروس ڈیلیوری کی کارکردگی سے متعلق بروقت معلومات حاصل ہو سکیں گی، جس سے نگرانی، تصدیق اور فیصلہ سازی کا عمل مزید بہتر ہوگا۔
یہ اقدام شہری منصوبہ بندی اور عوامی انفراسٹرکچر مینجمنٹ کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ درست آبادیاتی ڈیٹا اور جدید مانیٹرنگ نظام حکومت کو رہائشی منصوبہ بندی، کمیونٹی سہولیات اور علاقائی ترقی کے لیے زیادہ مؤثر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ایک عملی، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے جو خیبرپختونخوا میں محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہو۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں