تاریخ اشاعت: November 26, 2025 - 11:10 AM
Major Action Against Illegal Land Grabbing
غیر قانونی زمینی قبضوں کے خلاف بڑی کارروائی
پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں خصوصی سیل قائم کر دیا ▫️غیر منقولہ پراپرٹی کے تنازعات نوے دن میں نمٹانے کا فیصل
پنجاب حکومت نے Punjab Protection of Immovable Properties Ordinance کے تحت راولپنڈی میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا ہے تاکہ جائیداد پر زبردستی، دھوکے یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے کیے گئے قبضوں کے کیس تیزی سے نمٹائے جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنج...
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سی پی او خالد حمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز، اے ڈی سی آر، ڈویژنل ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلعی سطح پر آرڈیننس کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔
نئے طریقہ کار کے مطابق، درخواست سے فیصلے تک کا پورا عمل نوے دن کے اندر مکمل ہو گا۔ تمام کیسز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ نگرانی میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔
ڈی آر سی فریقین کے بیانات سن کر معاملہ حل ہونے کی صورت میں رپورٹ ٹریبونل کو بھیجے گی۔ سابق ڈسٹرکٹ یا ہائیکورٹ ججز پر مشتمل ٹریبونل تین سال کے لیے تعینات کیا جائے گا اور ڈی آر سی کی رپورٹ کی بنیاد پر قانونی حکم جاری کرے گا۔
اگر فریقین میں صلح نہ ہو سکے تو ٹریبونل ٹرائل شروع کرے گا اور کیس کو سول یا سیشن کورٹ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ڈی آر سی کو ضرورت پڑنے پر جائیداد سیل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، جب کہ جھوٹی درخواست پر قانونی کارروائی کی سفارش کی جا سکے گی۔
تمام درخواستیں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم خصوصی سیل میں جمع ہوں گی، جہاں درخواست گزار کو جائیداد کے دستاویزات، ثبوت اور قبضہ کرنے والی پارٹی کا ریکارڈ فراہم کرنا ضروری ہوگا