تاریخ اشاعت: March 28, 2026 - 2:05 PM
Misleading Narrative on Balochistan’s Accession Challenged, Think Tank Issues Fact Sheet
بلوچستان کے الحاق سے متعلق گمراہ کن بیانیہ، تھنک ٹینک کا حقائق نامہ جاری
▫️رپورٹ میں قلات کی حیثیت برطانوی زیرِ انتظام ریاست قرار
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان بلوچستان کے پاکستان میں الحاق کے حوالے سے جبری شمولیت کا بیانیہ اکثر پیش کیا جاتا ہے، تاہم تاریخی اور قانونی شواہد اس کے برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔ اسی تناظر میں اسلام آباد کے تھنک ٹینک Islamabad Institute...
بلوچستان کے پاکستان میں الحاق کے حوالے سے جبری شمولیت کا بیانیہ اکثر پیش کیا جاتا ہے، تاہم تاریخی اور قانونی شواہد اس کے برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔ اسی تناظر میں اسلام آباد کے تھنک ٹینک Islamabad Institute of Conflict Resolution نے ایک تفصیلی حقائق نامہ جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قلات اس دور میں کوئی خودمختار اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریاست نہیں تھا بلکہ برطانوی راج کے تحت ایک نوابی ریاست کی حیثیت رکھتا تھا، جس کے دفاع اور خارجہ امور برطانوی حکام کے کنٹرول میں تھے۔
مزید کہا گیا ہے کہ 1947 میں برطانوی اقتدار کے خاتمے کے بعد اس وقت کے قانونی فریم ورک کے تحت تمام شاہی ریاستوں کو صرف دو آپشنز دیے گئے تھے کہ وہ یا تو پاکستان کے ساتھ الحاق کریں یا بھارت کے ساتھ، جبکہ مکمل آزادی کا کوئی تیسرا راستہ موجود نہیں تھا۔