قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

اسلام آباد کے ہاؤسنگ منصوبوں میں تاخیر پر قومی اسمبلی کی کمیٹی برہم

اسلام آباد کے ہاؤسنگ منصوبوں میں تاخیر پر قومی اسمبلی کی کمیٹی برہم

▫️لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس اور آئی 12 فلیٹس کی جلد تکمیل کی ہدایت، الاٹیز کے مفادات کا تحفظ اور تمام منصوبوں کی باقاعدہ پیش رفت رپورٹ طلب

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد میں لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس جی 13 اور آئی 12 فلیٹس سمیت بڑے سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں کی طویل تاخیر پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں ...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد میں لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس جی 13 اور آئی 12 فلیٹس سمیت بڑے سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں کی طویل تاخیر پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے اور منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے واضح کیا کہ سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں کو شفاف اور نتیجہ خیز انداز میں مکمل کیا جائے اور ان الاٹیز کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے جو اپنی واجب الادا رقوم پہلے ہی ادا کر چکے ہیں۔
اجلاس کے دوران فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے کمیٹی کو جی 13 میں واقع لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس منصوبے میں ہونے والی تاخیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالی مشکلات، جوائنٹ وینچر کے شراکت داروں کے درمیان تنازعات، معاہدے اور انتظامی معاملات میں مسائل اور بعد ازاں تعمیراتی معاہدہ ختم ہونے کے باعث منصوبہ طویل تاخیر کا شکار ہوا۔
تعمیراتی لاگت میں نمایاں اضافے نے بھی الاٹیز سے پہلے سے طے شدہ نرخوں پر منصوبے کی تکمیل کو مالی طور پر مشکل بنا دیا ہے۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کاروباری ماڈل پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت منصوبے کے کمرشل اثاثوں کو استعمال کرکے رہائشی حصے کی تکمیل کیلئے مالی وسائل حاصل کیے جا سکیں گے۔
حکام کے مطابق اس منصوبہ بندی کا مقصد موجودہ الاٹیز پر مزید مالی بوجھ ڈالے بغیر تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے قابل عمل مالی انتظام پیدا کرنا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ الاٹیز کی جانب سے مطلوبہ رقوم کی ادائیگی کے باوجود لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر تعمیراتی کام فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے اور اسے جلد مکمل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی وزیر کی ہدایات کے بعد منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے اور نئے جوائنٹ وینچر معاہدے پر کام حتمی مرحلے میں ہے، جسے جلد اشتہار کیلئے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
قائمہ کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مزید تاخیر کے بغیر عملی پیش رفت دکھائی جائے، الاٹیز کے مالی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور منصوبے مکمل کرکے رہائشی یونٹس کا قبضہ بروقت دیا جائے۔
کمیٹی نے کہا کہ سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں میں مسلسل اور طویل تاخیر قابل قبول نہیں اور ہدایت کی کہ تمام زیر تکمیل منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق باقاعدہ رپورٹیں ان کی تکمیل تک کمیٹی کو پیش کی جائیں۔
اجلاس میں پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی کارکردگی اور ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ادارے کی تنظیم نو، تکنیکی صلاحیت اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کمیٹی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں، الیکٹرانک دفتری نظام اور جی آئی ایس کے ذریعے منصوبوں کی نگرانی سمیت مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی نے سرکاری ہاؤسنگ منصوبوں کی مؤثر نگرانی، مالی نظم و ضبط اور شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ان شہریوں کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے جن کی رقوم کئی برس سے نامکمل منصوبوں میں پھنسی ہوئی ہیں۔
پنجاب میں صنعتی پلاٹ 30 سے 50 سالہ لیز پر دستیاب

پنجاب میں صنعتی پلاٹ 30 سے 50 سالہ لیز پر دستیاب

▫️ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں صنعتی زمین کی لیز اور رعایتی قرضوں کا بھی ذکر ہوا۔

پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صوبے کی صنعتی اسٹیٹس میں اپنی انڈسٹری لگانے کے لیے سرمایہ کار 30 سے 50 سال کی لیز پر پلاٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کی تیاریاں، وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں ہوٹل انڈسٹری کے لیے 15 سے 20 ارب روپے کے رعایتی قرضوں پر غور

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کی تیاریاں، وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں ہوٹل انڈسٹری کے لیے 15 سے 20 ارب روپے کے رعایتی قرضوں پر غور

▫️ نجی ہوٹل مالکان کو توسیع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذریعے فنانسنگ دی جائے گی، وزارتِ داخلہ نے حتمی فریم ورک کی تیاری شروع کر دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اگست یا ستمبر 2027 میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے آئندہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے وفاقی حکومت نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت دارالحکومت میں عالمی معیار کی رہائشی اور ہاسپٹیلٹی سہولیا...

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں