ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

خیبر پختونخوا کے 100 ارب کے سٹیز امپروومنٹ منصوبے میں بے ضابطگیاں، نیب اہم شواہد سامنے لے آیا

خیبر پختونخوا کے 100 ارب کے سٹیز امپروومنٹ منصوبے میں بے ضابطگیاں، نیب اہم شواہد سامنے لے آیا

▫️ ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کے ریکارڈ میں کروڑوں کا فرق، اراضی کے معاوضوں، بینک کھاتوں، ٹیکسوں اور سرکاری زمین کی منتقلی پر سوالات اٹھ گئے

پشاور | ری نیوز پاکستانقومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تقریباً 100 ارب روپے کے سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) کی ابتدائی انکوائری کے دوران مالی ادائیگیوں، اراضی کے معاوضوں، بینک ریکارڈ، ٹیکسوں اور حاصل کردہ زمین کی سر...

پشاور | ری نیوز پاکستان
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تقریباً 100 ارب روپے کے سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) کی ابتدائی انکوائری کے دوران مالی ادائیگیوں، اراضی کے معاوضوں، بینک ریکارڈ، ٹیکسوں اور حاصل کردہ زمین کی سرکاری محکموں کے نام منتقلی سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق منصوبے کے مالی اور انتظامی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران متعدد ایسی ادائیگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کی رسیدیں دستیاب نہیں، جبکہ بعض مستحقین کے بینک کھاتوں سے متعلق ضروری تفصیلات بھی متعلقہ بینکوں کے ریکارڈ میں موجود نہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران منصوبے کے ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں کے چیک رجسٹر اور سرکاری مالیاتی نظام (SAP) میں درج رقوم کے درمیان لاکھوں روپے کا فرق بھی سامنے آیا ہے۔ اس تضاد کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے نیب نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور منصوبے کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) سے 2023 سے 2025 تک متعلقہ کمپنی کو کی گئی ادائیگیوں کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے منصوبے کے تحت سپلائرز، ٹھیکیداروں اور ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کو منتقل کی گئی رقوم کی تصدیق کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، متعلقہ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ سے بھی دستاویزات مانگی ہیں۔

انکوائری میں سوات، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضوں سے متعلق معاملات بھی زیرِ تفتیش ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زمین کے معاوضوں کی مد میں سرکاری فنڈز نکلوائے جانے کے باوجود بعض متاثرہ مالکان کو ادائیگیاں نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

نیب نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے زمین کے حصول، معاوضوں کی منظوری، رقوم کی وصولی اور متاثرہ مالکان کو کی گئی ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے تاکہ اس امر کی تصدیق کی جاسکے کہ مختص کردہ فنڈز قانونی تقاضوں کے مطابق استعمال ہوئے یا نہیں۔

اسی طرح 2021 سے 2026 کے دوران متعلقہ سرکاری بینک کھاتوں میں موجود فنڈز پر حاصل ہونے والے منافع کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے نیب یہ جانچنا چاہتا ہے کہ سرکاری رقوم پر حاصل ہونے والی آمدن کا حساب اور اس کی منتقلی متعلقہ مالی قواعد کے مطابق ہوئی یا نہیں۔

ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے کھاتوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ زمین فروخت کرنے والے افراد یا دیگر مستحقین کی جانب سے واجب الادا ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی اور ممکنہ مالی نقصان کے معاملات کا جائزہ لیا جاسکے۔

انکوائری میں یہ معاملہ بھی سامنے آیا ہے کہ منصوبے کے لیے حاصل کی گئی بعض اراضی تاحال حکومت خیبر پختونخوا یا متعلقہ سرکاری محکموں کے نام منتقل نہیں کی جاسکی۔ نیب نے زمین کی منتقلی میں تاخیر کی وجوہات، اسٹامپ ڈیوٹی، مقامی کونسل ٹیکس اور سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی رقوم کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

اس کے علاوہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے تیار کردہ اراضی کی آزادانہ قیمتوں کے تعین کی رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں تاکہ بورڈ آف ریونیو کے مقرر کردہ نرخوں اور منصوبے کے تحت طے شدہ معاوضوں کا تقابلی جائزہ لیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیے گئے خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کا مقصد پشاور، مردان، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور مینگورہ میں شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے میں صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سیوریج، ٹھوس کچرے کے انتظام اور شہری انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے سے پانچ شہروں کے تقریباً 35 لاکھ افراد مستفید ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس کی مالی معاونت میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مالی بے ضابطگیوں سے متعلق اعتراضات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادائیگیاں مستحقین کے بینک کھاتوں میں براہِ راست کی گئی ہیں اور ان کا مکمل ریکارڈ آڈٹ حکام کو فراہم کیا جاچکا ہے۔

ان کے مطابق چیکوں کے ذریعے ادائیگیاں اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے توسط سے ریوالونگ فنڈ اکاؤنٹ سے کی جاتی ہیں، جبکہ بعض ادائیگیاں ایشیائی ترقیاتی بینک براہِ راست مستحقین کے کھاتوں میں منتقل کرتا ہے۔ ان دونوں طریقوں سے کی گئی ادائیگیوں کا مجموعی ریکارڈ مرتب کرنے پر بظاہر سامنے آنے والے فرق کی وضاحت ہوسکتی ہے۔

اراضی کے معاوضوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی جانب سے مطلوبہ فنڈز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ کلکٹرز کو فراہم کیے گئے ہیں اور قانون کے مطابق معاوضوں کا تعین اور ادائیگی انہی حکام کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر متاثرہ مالکان کو معاوضے ادا کیے جاچکے ہیں، تاہم بعض معاملات میں قانونی پیچیدگیوں، زیرِ سماعت مقدمات اور انتظامی رکاوٹوں کے باعث ادائیگیاں باقی ہیں۔ ان کے مطابق غیر ادا شدہ رقوم متعلقہ ضلعی حکام کے پاس موجود ہیں اور قانونی تقاضے پورے ہونے پر مستحقین کو ادا کردی جائیں گی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ اراضی کی آزادانہ قیمتوں کے تعین کا عمل ایشیائی ترقیاتی بینک کی حفاظتی پالیسیوں اور منصوبے کے منظورشدہ قانونی و مالی معاہدوں کا لازمی تقاضا ہے۔

نیب کی کارروائی فی الحال ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں ہے، جس میں مختلف اداروں سے حاصل ہونے والے مالی اور انتظامی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ بے ضابطگیوں کی حتمی نوعیت اور کسی ممکنہ ذمہ داری کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں