تاریخ اشاعت: April 3, 2026 - 6:45 PM
NEPRA Decides to Maintain Old Net Metering Policy
نیپرا کا نیٹ میٹرنگ کی پرانی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ
▫️فیصلے سے ہزاروں صارفین کو ریلیف، گرڈ میں 250 میگاواٹ کلین انرجی شامل ہونے کا امکان
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چھتوں پر سولر پینلز لگانے والے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ کی پرانی اور زیادہ فائدہ مند پالیسی برقرار رکھنے کی اجازت دے دی ...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چھتوں پر سولر پینلز لگانے والے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ کی پرانی اور زیادہ فائدہ مند پالیسی برقرار رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
نیپرا کے مطابق 8 فروری 2026 تک جمع کرائی گئی تمام نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو سابقہ قوانین کے تحت نمٹایا جائے گا، جس سے درخواست گزاروں کو زیادہ سازگار شرائط پر معاہدے حاصل ہوں گے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد زیر التواء درخواستوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جبکہ نیشنل گرڈ میں 250 میگاواٹ سے زیادہ ماحول دوست توانائی شامل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ کہ صارفین سات سالہ نیٹ میٹرنگ معاہدوں سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔