تاریخ اشاعت: March 7, 2026 - 11:21 AM
Nepra Imposes Rs75 Million Fine on Qesco and Pesco Over Load-Shedding Violations
کیسکو اور پیسکو پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ
▫️ عوامی شکایات کے بعد بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اے ٹی اینڈ سی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں کمی لانے میں ناکامی پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر مجموعی...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اے ٹی اینڈ سی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں کمی لانے میں ناکامی پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر مجموعی طور پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ اقدام بجلی کے تقسیم کار اداروں اور کے الیکٹرک کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران سامنے آنے والی عوامی شکایات کے بعد اٹھایا، جن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی غیر مستحکم فراہمی کے مسائل نمایاں طور پر زیر بحث آئے۔
نیپرا کے مطابق دونوں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام میں بہتری اور ریکوری کی شرح بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران شہریوں نے بجلی کی بار بار بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
نیپرا نے اس موقع پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ ترسیلی نقصانات میں کمی، بجلی کی مسلسل فراہمی اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات یقینی بنائیں تاکہ عوام کو غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے بچایا جا سکے۔