تاریخ اشاعت: March 31, 2026 - 1:31 PM
New Fixed Charges Formula Leads to Significant Increase in Electricity Bills, Consumers Affected
نئے فکسڈ چارجز فارمولے سے بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ، صارفین متاثر
▫️فکسڈ چارجز اب کھپت کے بجائے لوڈ کی بنیاد پر وصول کیے جا رہے ہیں
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان بجلی کے فکسڈ چارجز کے حساب کتاب میں تبدیلی کے بعد صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے نظام کے تحت فکسڈ چارجز اب بجلی کی کھپت کے بجائے کنکشن کے لوڈ کی بنیاد پر وصول کیے جا رہے ہیں، جسے ...
بجلی کے فکسڈ چارجز کے حساب کتاب میں تبدیلی کے بعد صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے نظام کے تحت فکسڈ چارجز اب بجلی کی کھپت کے بجائے کنکشن کے لوڈ کی بنیاد پر وصول کیے جا رہے ہیں، جسے بعض صورتوں میں میٹر کے کرائے کے طور پر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
یہ تبدیلی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی آمدن میں کمی کے باعث کی گئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سولر انرجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو قرار دیا جا رہا ہے۔ پہلے یہ چارجز ماہانہ بجلی کی کھپت کے مطابق لیے جاتے تھے، تاہم اب اس طریقہ کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف کے تحت فکسڈ چارجز کو لوڈ کی بنیاد پر عائد کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یہ نیا نظام نافذ العمل ہو چکا ہے۔