ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1328 news articles

این ایچ اے کا ملک بھر کی  مصروف ترین شاہراہوں کے ٹول پلازوں کا اوپن آ کشن 10٫11 جون کو ہوگا

این ایچ اے کا ملک بھر کی مصروف ترین شاہراہوں کے ٹول پلازوں کا اوپن آ کشن 10٫11 جون کو ہوگا

▫️نیلامی جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن قومی شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، سفری سہولتوں میں اضافے اور روڈ نیٹ ورک کی پائیدار دیکھ بھال پر خرچ ہوگی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر کی مصروف ترین شاہراہوں پر واقع ٹول پلازوں کی اوپن آ کشن کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹول پلازوں کا نیلام عام 10 اور 11 جون 2026 کو صبح 11 بجے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔
این ایچ اے کے مطابق نیلامی کا مقصد قومی شاہراہوں سے حاصل ہونے والے ٹول ریونیو کو شفاف، مسابقتی اور مؤثر نظام کے تحت یقینی بنانا ہے۔ خواہشمند کمپنیوں، ٹھیکیداروں اور بولی دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیلامی سے متعلق مکمل تفصیلات، شرائط و ضوابط اور دیگر معلومات این ایچ اے کی ویب سائٹ سے حاصل کریں۔
حکام کے مطابق ملک بھر کی اہم قومی شاہراہوں پر قائم ٹول پلازے این ایچ اے کی آمدن کا اہم ذریعہ ہیں، جسے سڑکوں کی دیکھ بھال، مرمت، بحالی اور شاہراہوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اوپن آکشن کے ذریعے زیادہ مسابقتی بولی کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے ادارے کی آمدن میں اضافہ اور مالی نظم و نسق میں بہتری آئے گی۔
اس سے قبل بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ٹول پلازوں کے نیلام عام کو شفافیت کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا گیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ نیلامی کے دوران ملک بھر کے 72 ٹول پلازوں کی اوپن آکشن کی گئی تھی جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ این ایچ اے کے امور میں شفافیت لائی جا رہی ہے اور میڈیا کی موجودگی میں نیلامی سے ادارے پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
این ایچ اے کے ای بڈنگ نظام کے مطابق بولی دہندگان کو آن لائن رجسٹریشن، اکاؤنٹ بنانے اور ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس نظام کا مقصد عوامی خریداری کے عمل میں شفافیت، جوابدہی اور مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹول پلازوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن قومی شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، سفری سہولتوں میں اضافے اور روڈ نیٹ ورک کی پائیدار دیکھ بھال کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد اور اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری دستاویزات، مالی ضمانتوں اور شرائط کو مکمل کر لیں تاکہ نیلامی کے عمل میں بلا رکاوٹ شرکت کی جا سکے۔
ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں